تفریح
شاہ رخ خان بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار قرار
فورچون انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نےسال 24-2023 میں 92 کروڑ ٹیکس ادا کیا
بالی ووڈ کے کنگ خان کہلائے جانے والے شاہ رخ خان کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی بھارتی سیلیبریٹی قرار دیا گیا ہے۔
فورچون انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نےسال 24-2023 میں 92 کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے بھارت کے سب سے بڑے سیلیبریٹی ٹیکس دہندہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
رپورٹ کے مطابق سپر اسٹار شاہ رخ کے بعد فہرست میں تامل فلموں کے اداکار تھلاپتی وجے شامل ہیں، جنہوں نے اس سال 80 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔
جبکہ اس کے بعد بالی وڈ کے دبنگ خان کہلائے جانے والے سلمان خان کا نمبر آتا ہے جنہوں نے 75 کروڑ ٹیکس ادا کیا،اس کے بعد امیتابھ بچن 71 کروڑ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین ویرات کوہلی 66 کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے نمایاں رہے۔
اسی طرح خواتین میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپورخان ہیں، جنھوں نے 20 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔
پاکستان
سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں انٹیلجینس بیسڈ آپریشن ، 8خوارج جہنم واصل
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔
05 دسمبر کو صوبہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے 2الگ الگ آپریشنز میں8خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے مقام پر مؤثر انداز میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں خوارج کے سرغنہ خان محمد کھوری سمیت 2 خوارج مارے گئے۔
جب کہ 2 خوارج کو گرفتار کر لیا گیا۔ مارا گیا خارجی خان محمد کھورے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھا۔ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا اور حکومت نے اس پر 1 ملین کی ہیڈ منی بھی مقرر کی تھی۔
تفریح
معروف قوال عزیز میاں کو مداحوں سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
حکومت پاکستان نے 1989ء میں انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا
صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف قوال عزیز میاں کو اپنے مداحوں سے بچھڑے ہوئے24 برس گزر گئے۔
عزیز میاں 17 اپریل 1942 کو بھارتی شہر دہلی میں پیدا ہوئے،بارعب اور طاقتور آواز کے مالک عزیز میاں کا اصل نام عبد العزیز تھا۔ "میاں" ان کا تکیہ کلام تھا جو وہ اکثر اپنی قوالیوں میں بھی استعمال کرتے تھے جو بعد میں ان کے نام کا حصہ بن گیا۔
نامور قوال کو فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا، جبکہ
1989ء میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔
عزیز میاں کو پاکستان کے چند مقبول ترین قوالوں میں شمار کیا جاتا ہے، ان کی مشہور قوالیوں میں شرابی میں شرابی، تیری صورت اور اللہ ہی جانے کون بشر ہے آج بھی سننے والوں پر وجد طاری کر دیتی ہیں۔
عزیز میاں کا انتقال 6 دسمبر 2000 کو تہران میں یرقان کی وجہ سے ہوا لیکن ان کی گائی گئی قوالیاں آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں
دنیا
امریکا میں برفانی طوفان سے معموملات زندگی درہم برہم
حکام نے زلزلے کے ساتھ کیلیفورنیا اور جنوبی اوریگون کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کی جسے بعد ازاں کینسل کردیا گیا
امریکا میں برفانی طوفان نے معموملات زندگی درہم برہم کردیئے اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست اوہائیو، پنسلوانیا اور نیویارک میں پانچ فٹ تک برف پڑچکی ہے،وہاں سڑکیں برف سے ڈھک گئیں اور راستے بند ہوگئے،برف باری کے باعث متعدد پروازیں بھی معطل کردی گئیں۔ لیکس ایری اور اونٹاریو میں مزید برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے،امریکا اور کینیڈا میں برف باری مزید ایک ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمال میں زلزلہ آیاہے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت سات اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی ہے،امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گہرائی دس کلومیٹر جبکہ مرکز کیلیفورنیا کے جنوب مغرب میں تھا،زلزلے باعث امریکی عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واضح رہے کہ حکام نے زلزلے کے ساتھ کیلیفورنیا اور جنوبی اوریگون کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کی جسے بعد ازاں کینسل کردیا گیا۔
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
عازمین حج کے لیے خوشخبری :حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع
-
تجارت ایک دن پہلے
مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی
-
کھیل 16 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی : بھارت کا پی سی بی فارمولا تسلیم کرنے سے انکار، اجلاس پھر ملتوی
-
پاکستان 14 گھنٹے پہلے
محکمہ تعلیم سندھ کا میٹرک اور انٹر کے امتحانات مارچ اور اپریل میں لینے کا فیصلہ
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کے لیے چیلنج بن گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
قرعہ اندازی نہیں ہوگی:سرکاری حج سکیم کیلئےتمام امیدوار کامیاب قرار
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
پی آئی اے کا نیا سی ای او کس کو مقرر کیا گیا؟