Advertisement
علاقائی

بورے والا: گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق،خاتون شدید زخمی

خاتون بیٹے کو فیڈر پلانے کے لیے پانی گرم کر رہی تھی کہ آگ لگ گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Nov 30th 2024, 2:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بورے والا: گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق،خاتون شدید زخمی

ضلع وہاڑی کے علاقے بورے والا میں ایک گھر میں سلنڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں  تین افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی  ہو گئی۔

یہ واقعہ فرید ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں خاتون بیٹے کو فیڈر پلانے کے لیے پانی گرم کر رہی تھی کہ گھر کے اندر کمرے میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جن میں دو معصوم بچے اور ان کے والد شامل ہیں جبکہ بچوں کی ماں کو تشویش ناک حالت میں ملتاں نشتر اسپتال ریفر کیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں بچوں کا والد دانش رضا، دو سالہ ایان عباس اور 6 ماہ کا فرحان عباس شامل ہیں جبکہ بچوں کی والدہ جھلس کر شدید زخمی ہے۔

Advertisement