جی این این سوشل

جرم

لکی مروت:فائرنگ سےسب انسکپٹر سمیت 3 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں مقامی باپ بیٹا بھی شامل ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لکی مروت:فائرنگ سےسب انسکپٹر سمیت 3 افراد جاں بحق
لکی مروت:فائرنگ سےسب انسکپٹر سمیت 3 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں  فائرنگ سے  سب انسکپٹر سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

فائرنگ کا ایک واقعہ لکی مروت کے علاقے  پہاڑ خیل پکہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر عبدالقدیر سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والے سب انسپکٹر کا تعلق پنجاب پولیس سے تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہید پولیس اہلکار عبد القدیر مروت فیصل آباد میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھا اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا، جاں بحق ہونے والوں میں مقامی باپ بیٹا بھی شامل ہے۔

فائرنگ کے بعد ملزمان واردات کے مقام سے فرار ہوگئے،جبکہ  تینوں لاشیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں، پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

تفریح

شاہ رخ خان بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار قرار

فورچون انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نےسال 24-2023 میں 92 کروڑ ٹیکس ادا کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شاہ رخ خان بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار قرار

بالی ووڈ کے کنگ خان کہلائے جانے والے  شاہ رخ خان کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی بھارتی سیلیبریٹی قرار دیا گیا ہے۔

فورچون انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نےسال 24-2023 میں 92 کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے بھارت کے سب سے بڑے سیلیبریٹی ٹیکس دہندہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

 رپورٹ کے مطابق سپر اسٹار شاہ رخ کے بعد فہرست میں تامل فلموں کے اداکار تھلاپتی وجے شامل ہیں، جنہوں نے اس سال  80 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔ 

جبکہ  اس کے بعد بالی وڈ کے دبنگ خان کہلائے جانے والے سلمان خان کا نمبر آتا ہے جنہوں نے  75 کروڑ ٹیکس ادا کیا،اس کے بعد  امیتابھ بچن 71 کروڑ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین ویرات کوہلی 66 کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے نمایاں رہے۔

اسی طرح خواتین میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی بالی وڈ  اداکارہ کرینہ کپورخان  ہیں، جنھوں نے 20 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

4 سالہ بی ڈی ایس  ڈگری کا دورانیہ تبدیل کر دیا گیا

 پی ایم ڈی سی کے مطابق یہ  فیصلہ سیشن 25-2024ء سے نافذ العمل ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

4 سالہ بی ڈی ایس  ڈگری کا دورانیہ تبدیل کر دیا گیا

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)  کی جانب سے پیچلر آف ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس ) ڈگری کا دورانیہ 4  سال سے بڑھا کر 5 سال کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 پی ایم ڈی سی کے مطابق یہ  فیصلہ سیشن 25-2024ء سے نافذ العمل ہو گا۔

ترجمان پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے پہلے ہی بی ڈی ایس کی ڈگری 5 سال کی کر دی گئی ہے ، جس میں پانچواں سال کلرک شپ کے طور پر شامل ہوگا، جس کے بعد ایک سال کی اسٹرکچرڈ ہاؤس جاب/فاؤنڈیشن ایئر/انٹرن شپ ہوگی۔

 ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کونسل نے تمام میڈیکل یونیورسٹیوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائیاں،مختلف اضلاع  سے 34 دہشت گرد گرفتار

مختلف کالعدم تنظیموں کے 11 خطرناک دہشت گرد بھی گرفتار کیے گئے،ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائیاں،مختلف اضلاع  سے 34 دہشت گرد گرفتار

لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )پنجاب نے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے رواں ماہ 34 دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، بہاولنگر، گجرانوالا، فیصل آباد، اور راولپنڈی  کے اضلاع میں کی گئیں۔ اس کے علاوہ، سرگودھا، چکوال، جہلم، گجرات، اور رحیم یارخان میں بھی خفیہ  کارروائیاں کی گئیں۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ لاہور سے فتنہ الخوارج سمیت دیگر تنظیموں کے 11 انتہائی خطرناک دہشتگرد وں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ وباروی مواد اوراہم عمارتوں کے نقشوں برآمد ہوئے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت زبیر، اسلم، ابوبکر، فدا حسین، فہد سلیم، سیف اللہ، نفیس، اصرار، حاجی شاہ  اور عبداللہ وغیرہ   کے  ناموں سے ہوئی ہے، دہشت گرد لاہور میں ایک اہم سرکاری عمارت کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

ترجمان کے مطابق رواں ماہ میں  7536 کومبنگ آپریشنز کے دوران 637 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جبکہ 235630 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll