کھیل
پاک زمبابوے ٹی 20 سیریز ، پہلا میچ آج شام کھیلا جائے گا
سلمان علی آغا دوسری بار پاکستان کی قیادت کررہے ہیں
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کوئنز کلب میں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج شام 4 بجے کھیلا جائے گا۔
سلمان علی آغا دوسری بار پاکستان کی قیادت کررہے ہیں جبکہ عمیر بن یوسف اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کریں گے۔ بابر اعظم، شاہین شاہ، نسیم شاہ، عبداللّٰہ شفیق، کامران غلام اور فیصل اکرم پلیئنگ الیون میں شامل نہیں۔
پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان آغا کے علاوہ صائم ایوب، عمیر بن یوسف ، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
زمبابوے کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کا اسکواڈ 17 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
ٹیکنالوجی
پی ٹی اےکا وی پی این پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ
حکومت کے پاس الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کے تحت اس طرح کی پابندی لگانے کا قانونی اختیار نہیں، ذرائع وزارت قانون
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکشن نے صارفین کو خبردار کیا تھا کہ وہ 30 نومبر تک اپنے وی پی این رجسٹر کروائیں جس کے بعد غیر رجسٹرڈ کنکشن بلاک کر دیے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے وی پی این پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت قانون کے مطابق حکومت کے پاس الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016 کے تحت اس طرح کی پابندی لگانے کا قانونی اختیار نہیں۔
وزارت داخلہ نے اس سے قبل دہشتگردوں کے وی پی این کے استعمال اور فحش مواد تک رسائی کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے پابندی کی درخواست کی تھی۔ تاہم، وزارت قانون نے واضح کیا کہ PECA مخصوص آن لائن مواد کو بلاک کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے ٹیلی کام ریگولیٹر نے کاروباری افراد اور فری لانسرز کو 30 نومبر تک اپنے وی پی این کو رجسٹر کرنے کا کہا تھا۔
دنیا
اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد غزہ میں حملے تیز کر دیئے، مزید 100 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید 16 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا، اسرائیل کی نسل کشی 44 ہزار 382 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 5 ہزار 142 زخمی ہو چکے۔
غزہ میں فلسطینیوں میں بھوک اور مصائب تباہ کن سطح پر پہنچ چکے، اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد غزہ میں حملے تیز کر دیئے۔
عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران مزید 100 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے، اسرائیلی فوج نے بیت لاہیا کی رہائشی عمارتوں پر بمباری کر کے 75 افراد کو شہید کر دیا۔
اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید 16 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا، اسرائیل کی نسل کشی 44 ہزار 382 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 5 ہزار 142 زخمی ہو چکے۔
غزہ سٹی میں 17، جبالیہ میں 1 اور خان یونس میں 3 امدادی کارکنوں سمیت 5 افراد شہید ہو گئے، کمال عدوان ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ کے سربراہ اسرائیلی کواڈکوپٹر کے حملے میں شہید ہو گئے۔
واضح رہے کہ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی شجاعیہ میں کارروائیاں جاری ہیں، فائرنگ سے زخمیوں اور شہادتوں کا خدشہ ہے۔
تجارت
بھاری ٹیکسوں کے نفاذ کے باوجود بھی ایف بی آر ٹیکس ہدف کے حصول میں ناکام
ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ چار ماہ کا ٹیکس شارٹ فال 192 ارب روپے تھا، پانچ ماہ کا ٹیکس ہدف 4635 ارب روپے تھا۔
بھاری ٹیکسوں کے نفاذ کے باوجود بھی ایف بی آر ٹیکس ہدف کے حصول میں ناکام ہوگیا۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق رواں مالی سال ایف بی آر کے ٹیکس کلیکشن میں بڑا شارٹ فال ہوا ہے، ایف بی آر کو مجموعی طور پر ٹیکس محصولات میں 343 ارب روپے کا شارٹ فال ہوا ہے، ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ماہ نومبر میں ایف بی آر 852 ارب روپے کے محصولات اکھٹا کرسکا، ماہ نومبر کا ٹیکس ہدف 1003 ارب روپے تھا۔
ذرائع ایف بی آر نے مزید بتایا کہ جولائی تا نومبر ایف بی آر 4292 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کرسکا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ چار ماہ کا ٹیکس شارٹ فال 192 ارب روپے تھا، پانچ ماہ کا ٹیکس ہدف 4635 ارب روپے تھا۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
وفاق کے زیر انتظام اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی ختم
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور
-
علاقائی 2 دن پہلے
پشاور،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
-
تجارت 2 دن پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟