جی این این سوشل

کھیل

بلائنڈٹی 20ورلڈ کپ:پاکستان نے  نیپال کوہر ا کر فائنل کے لیےکوالیفائی کر لیا

ملتان میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیپال کوبا آسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلائنڈٹی 20ورلڈ کپ:پاکستان نے  نیپال کوہر ا کر فائنل کے لیےکوالیفائی کر لیا
بلائنڈٹی 20ورلڈ کپ:پاکستان نے  نیپال کوہر ا کر فائنل کے لیےکوالیفائی کر لیا

پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر چوتھے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

ملتان میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیپال کوبا آسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیپال کی ٹیم  مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 94 رنز ہی بناسکی۔

پاکستان کی جانب سے مطیع  اللہ نے 4 اوور میں 5 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے نیپال کی جانب سے دیا گیا 95 رنز کا ہدف باآسانی چھٹے اوور میں حاصل کرلیا، کامران نے 21 گیندوں پر 63 رنز اسکور کیے۔

علاقائی

کرم:جھڑپوں سے مزید 6 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 130 ہو گئی

پولیس کی جانب سے بتایا گیا  ہے کہ 21 نومبر کو مسافر گاڑیوں پر حملے میں 52 افراد جاں بحق ہوئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کرم:جھڑپوں سے مزید 6 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 130 ہو گئی

خیبرپختونخوا کے علاقہ کرم میں قبائل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، دونوں فریقین کے درمیان جھڑپوں سے مزید 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعات میں اب تک 130 افراد جاں بحق اور 186 زخمی ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس قبل پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 21 نومبر کو مسافرگاڑیوں پر حملے میں 52 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ 10 روز سے بند ہے جب کہ ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ کا کہنا ہے کہ مرکزی شاہراہ بند ہونے سے افغانستان کے ساتھ خرلاچی بارڈر پر تجارت بھی بند ہے، علاقے میں حالات کشیدہ ہونے کے باعث انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل ہے۔

جبکہ شاہراہوں کی بندش سے علاقے میں اشیائے خورونوش اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈپٹی کمشنرکرم  کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے مختلف مقامات پر پولیس اور فورسز کے دستے تعینات ہیں، باقی علاقوں میں بھی آج فائر بندی کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بین الملکی تعلقات کی بہتری کے لیے ثقافتی سفارت کاری اہم ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم کا پاکستان فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن (پفوا) چیئریٹی بازار کی تقریب سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بین الملکی تعلقات کی بہتری کے لیے ثقافتی سفارت کاری اہم ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکوں کے درمیان بین الملکی تعلقات کی بہتری کے لیے ثقافتی سفارت کاری اہم ہے۔

وزارتِ خارجہ میں پاکستان فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن (پفوا) چیئریٹی بازار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ چیئریٹی بازار کا مقصد پسے ہوئے طبقات کی فلاح میں حصہ ڈالنا ہے، چیئریٹی بازار لوگوں کو مختلف ثقافتوں کو دیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہر ملک کی ثقافت ایک الگ پہچان رکھتی ہے، پفوا چیئریٹی بازار کا انعقاد بھی سفارتکاری کا حصہ ہے، پفوا چیئریٹی بازار کا انعقاد مختلف ثقافتوں کو قریب لانے کے حوالے سے اہم ہے، نمائش ثقافتی شوز بھی پفوا چیئریٹی بازار کا حصہ ہیں۔

وزیر خزانہ کا مزید کا کہنا تھا کہ پفوا چیئریٹی بازار کے انعقاد پر منتظمین کو سراہتا ہوں، چیئریٹی بازار کے لیے سفارت کاروں کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

پی ٹی اےکا وی پی این پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ

حکومت کے پاس الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کے تحت اس طرح کی پابندی لگانے کا قانونی اختیار نہیں، ذرائع وزارت قانون

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی اےکا وی پی این پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن نے صارفین کو خبردار کیا تھا کہ وہ 30 نومبر تک اپنے وی پی این رجسٹر کروائیں جس کے بعد غیر رجسٹرڈ کنکشن بلاک کر دیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے وی پی این پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت قانون کے مطابق حکومت کے پاس الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016 کے تحت اس طرح کی پابندی لگانے کا قانونی اختیار نہیں۔

وزارت داخلہ نے اس سے قبل دہشتگردوں کے وی پی این کے استعمال اور فحش مواد تک رسائی کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے پابندی کی درخواست کی تھی۔ تاہم، وزارت قانون نے واضح کیا کہ PECA مخصوص آن لائن مواد کو بلاک کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے ٹیلی کام ریگولیٹر نے کاروباری افراد اور فری لانسرز کو 30 نومبر تک اپنے وی پی این کو رجسٹر کرنے کا کہا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll