پاکستان
26 ویں ترمیم کے بعد حکومت وہی کام کر رہی ہے جس سے ہم روک رہے تھے، مولانا فضل الرحمان
جے یو آئی پردباؤ ڈالا گیا کہ ترمیمی بل جس پوزیشن میں ہے اسے ویسا ہی پاس کریں، سربراہ جے یو آئی (ف)
جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے 26 ویں ترمیم کے بعد حکومت نے وہی کام شروع کردیے ہیں جس سے ہم انہیں روک رہے تھے۔
لودھراں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی پردباؤ ڈالا گیا کہ ترمیمی بل جس پوزیشن میں ہے اسے ویسا ہی پاس کریں، لیکن ہم نے بل کی 56 شقوں میں سے 34 کٹوا دیں تھیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے ایک مہینے تک مذاکرات کیے، پہلے وہ ہم سے مسودہ چھپاتے رہے جب ہم نے مسودہ دیکھا تو ہم نے ان کا ساتھ دینے سے انکار کردیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر آج تک قانون سازی نہیں ہوسکی، وفاقی شریعت عدالت نے فیصلہ دیا تھا کہ معاشرے سے سود کا نطام کا خاتمہ کیا جائے، یکم جنوری 2028 سے ملک سے سود کا نظام ختم ہوجانا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دینی مدارس کے حوالے سے الیکشن سے پہلے ایک مسودے پر اتفاق ہوگیا تھا، مدارس دین کا مسئلہ ہے، قوم کی رہنمائی کرتا ہے، ہم اسے ختم نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم پورے ملک میں سڑکوں پر ہوں گے۔
کھیل
پہلا ٹی 20:پاکستان کا زمبابوے کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف
پاکستان کی طرف سےطیب طاہر 39 اور عرفان خان نیازی 27 رنز بنا ناقابل شکست رہے
پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان کی طرف سے عثمان خان 39 عمیریوسف 16صائم ایوب24 اور کپتان سلمان آغا 13 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
جبکہ طیب طاہر 39 اور عرفان خان نیازی 27 رنز بنا ناقابل شکست رہے۔
زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا، میسکزادہ اور نگاروا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا،پاکستانی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔
پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان آغا کے علاوہ صائم ایوب، عمیر بن یوسف ، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں 2 میچز میں فتح حاصل کرکے سیریز اپنے نام کی تھی۔
پاکستان
سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں،8 خوارجی ہلاک،کیپٹن سمیت دو جوان شہید
دو منختلف آپریشنز میں 9 خوارج زخمی اور 2 گرفتار ہوئے، آئی ایس پی آر
سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سمیت 2 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر ضلع بنوں کے علاقے بکا خیل میں آپریشن کیا اور خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پانچ خوارج مارے گئے جبکہ نو خوارج زخمی ہوئے۔
ترجمان آئی ایس پی آرکے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ سپاہی افتخار حسین نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے دوسری کارروائی ضلع خیبر کے علاقے شگئی میں کی گئی ، اس دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کو سکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع خیبر میں ہونے والے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے کیپٹن محمد زوہیب الدین شہید ہوگئے جبکہ مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے، زخمی اور گرفتار تمام خوارج سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹزئانگ آپریشن جاری ہیں، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
دنیا
جوبائیڈن کا جاتے جاتے اپنے بیٹےکو دو مختلف کیسز میں معافی دینے کا اعلان
امریکی صدر نے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ محکمہ انصاف کے فیصلوں میں مداخلت نہیں کریں گے
امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے دور اقتدار کے آخری دنوں میں بیٹے ہنٹر بائیڈن کو دو مختلف کیسز میں معافی دینے کا اعلان کردیا، حالانکہ انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ محکمہ انصاف کے فیصلوں میں مداخلت نہیں کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے، غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے اور ٹیکس فراڈ کے الزام میں مجرم قرار دیے گئے اپنے بیٹے کو صدارتی معافی دیدی۔
صدر بائیڈن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کوئی بھی معقول شخص اگر ہنٹر کے مقدمات کے حقائق پر نظر ڈالتا ہے تو وہ اس کے علاوہ کسی اور نتیجے پر نہیں پہنچ سکتا کہ ہنٹر بائیڈن کو صرف اس لیے نشانہ بنایا گیا کہ وہ میرا بیٹا ہے، اور یہ انتہائی غلط ہے۔
اس اقدام کے بعد یقینی طور پر امریکی عدالتی نظام کی آزادی کے بارے میں نئے سرے سے جانچ پڑتال کی جائے گی، خاص طور پر ایسے وقت میں جب نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی اور محکمہ انصاف میں اپنے خاص اور وفادار لوگوں کو نامزد کیا ہے۔
ہنٹر بائیڈن کو رواں سال کے آغاز میں منشیات کے استعمال کے بارے میں جھوٹ بولنے پر اس وقت مجرم قرار دیا گیا تھا جب انہوں نے نشے کی حالت میں اسلحہ خریدا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے ٹیکس چوری کے ایک مقدمے میں بھی اعتراف جرم کیا تھا لیکن انہیں سزا نہیں سنائی گئی تھی۔
ممکنہ طور پر جونیئر جوبائیڈن کو 16 دسمبر کو سزا سنائی جانی تھی تاہم اس سے پہلے ہی جوبائیڈن نے اپنے بیٹے کو معاف کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب وہ صدارتی دفتر چھوڑنے کے قریب ہیں، وہ 20 جنوری کو منصب نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے کردیں گے، حالانکہ انہوں نے ماضی میں یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کے کیس میں محکمہ انصاف کے فیصلوں میں مداخلت نہیں کریں گے۔
اپنے بیان میں جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ میں آج بھی انصاف سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوں اور میں نے اپنے بیٹے کے خلاف غیر منصفانہ طریقے سے مقدمہ چلتے ہوئے دیکھا لیکن اس میں مداخلت نہ کرکے اپنا وعدہ پورا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں انصاف کے نظام پر یقین رکھتا ہوں، لیکن میرا ماننا ہے کہ سیاست نے اس عمل کو متاثر کیا ہے اور اس کی وجہ سے اس کیس میں انصاف نہیں ہوا۔ میرے بیٹے کے خلاف یہ الزامات ایسے وقت میں سامنے آئے جب کانگریس میں میرے سیاسی مخالفین نے انتخابات میں میری مخالفت میں مجھ پر حملے کیے۔
-
پاکستان 21 منٹ پہلے
عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف
-
کھیل ایک دن پہلے
بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب
-
تفریح 2 گھنٹے پہلے
”بارہویں فیل“ کے مرکزی کردار وکرانٹ میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
بہاولپور ٹریفک حادثے ،سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی سمیت 2 افراد جاں بحق
-
علاقائی 2 دن پہلے
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
-
پاکستان 2 دن پہلے
فیصل واوڈا کا بانی پی ٹی آئی کی زندگی سے متعلق بڑا دعویٰ
-
علاقائی 2 دن پہلے
وفاق کے زیر انتظام اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی ختم
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی کہاں ہو گی؟آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی