جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان ہمیشہ سے یو اے ای کا ثابت قدم بھائی اور شراکت دار رہا ہے، شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یو اے ای کے 53 ویں قومی دن پر مبارک باد

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان ہمیشہ سے یو اے ای کا ثابت قدم بھائی اور شراکت دار رہا ہے، شہباز شریف
پاکستان ہمیشہ سے یو اے ای کا ثابت قدم بھائی اور شراکت دار رہا ہے، شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یو اے ای کے 53 ویں قومی دن پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے متحدہ عرب امارات کا ثابت قدم بھائی اور شراکت دار رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں متحدہ عرب امارات کے ترقی اور خوشحالی کے شاندار سفر پر فخر ہے جو عزت مآب شیخ زاید بن سلطان النہیان مرحوم کی دانشمندی اور فہم و فراست کی وجہ سے ممکن ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جدت کے اس وژن کو میرے بھائیوں، عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان اور عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے آگے بڑھایا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور انہیں باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔ پاکستان متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد!

پاکستان

اسحاق ڈار ای سی او اجلاس میں شرکت کے لیے ایران روانہ

ای سی او کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ پاکستان کے پاس ہے، اور اس اجلاس میں سیکریٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسحاق ڈار ای سی او اجلاس میں شرکت کے لیے ایران روانہ

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او) کےوزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے ایران روانہ ہو گئے ہیں،ای سی او کا اجلاس ایران کے شہر مشہد میں آج اور کل ہو رہا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب مشہد میں ای سی او کا اجلاس ہو رہا ہے،ای سی او کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ پاکستان کے پاس ہے، اور اس اجلاس میں سیکریٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔

واضح  رہے کہ 2017 میں پاکستان میں ای سی او مشن طے پایا تھا، جس کا مقصد اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اس اجلاس میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے تاکہ علاقائی ترقی اور اقتصادی شراکت داری کے حوالے سے گفتگو کی جا سکے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی عرب : رشوت اور منصب کاناجائز استعمال ، 164 سرکاری ملازمین گرفتار

زیر حراست افراد کا تعلق موزارت داخلہ، وزارت تعلیم، وزارت صحت، اور وزارت بلدیات سے ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب : رشوت اور منصب کاناجائز استعمال ، 164 سرکاری ملازمین گرفتار

سعودی عرب میں محکمہ انسداد کرپشن نے رشوت اور منصب کے ناجائز استعمال کے الزام میں 164 سرکاری ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے۔ زیر حراست افراد کا تعلق مختلف وزارتوں جیسے وزارت داخلہ، وزارت تعلیم، وزارت صحت، اور وزارت بلدیات سے ہے۔

محکمہ انسداد کرپشن کے مطابق، نومبر میں کرپشن کے الزامات کے حوالے سے 370 افراد سے تفتیش کی گئی تھی، جس کے بعد بعض افراد کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

اس سے پہلے، ستمبر میں سعودی عرب کی انسداد بدعنوانی اتھارٹی نے کنگ عبداللہ پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے زکوٰۃ، ٹیکس، اور کسٹم اتھارٹی کے تین ملازمین کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ یہ کارروائی وزارت داخلہ کے تعاون سے کی گئی تھی، جس میں مذکورہ ملازمین کو 6 مقیم غیر ملکیوں سے رشوت لینے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔

انسداد بدعنوانی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رشوت میں وصول کی گئی رقم 2.234 ملین ریال تھی۔ یہ کارروائیاں سعودی عرب میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

”بارہویں فیل“ کے مرکزی کردار وکرانٹ میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

وکرانٹ میسی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا جب وہ اپنے پیشہ ورانہ سفر میں ایک اعلیٰ مقام حاصل کرچکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

”بارہویں فیل“ کے مرکزی کردار  وکرانٹ میسی کا  اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بارہویں فیل اداکار وکرانت میسی نے 2025 میں مزید دو فلموں میں نظر آنے کے بعد ہندوستانی سنیما سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

یکم دسمبر کو وکرانت میسی نے اداکاری سے کنارہ کشی کے اپنے فیصلے کا انکشاف کرکے تفریحی دنیا اور اپنے فالوورز کو چونکا دیا اور انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ کا حیران کن اعلان ایک ایسے وقت میں کیا جب وہ اپنے پیشہ ورانہ سفر میں ایک اعلیٰ مقام حاصل کرچکے ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Vikrant Massey (@vikrantmassey)

انسٹاگرام پر، ’12ویں فیل‘ اسٹار نے ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایک اداکار کے طور پر ان کا سفر دلچسپ رہا ہے، اب وہ کل وقتی والد اور شوہر بننے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور اس لیے 2025 وہ آخری سال ہو گا جو وہ اسکرین پر نظر آئیں گے۔

انہوں نے اپنے نوٹ میں کہا ہے کہ وہ مزید دو فلموں میں کام کرنے کے بعد اداکاری کو خیرباد کہہ دیں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll