پاکستان
ڈاکٹر عافیہ کیس، حکومت کے امریکا جانے والے وفد کومالی معاونت فراہم کرنے کی سمری پر دستخط
حکومت کی جانب سے سینیٹر بشریٰ وفد کے ساتھ امریکا جائیں گئی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل
امریکا میں بے گناہ قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت یابی اور رہائی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آگئی۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، نمائندہ وزارت خارجہ، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق اور عدالتی معاون زینب جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم نے عافیہ صدیقی کیس میں امریکا جانے والے وفد کو مالی معاونت فراہم کرنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔
وزارت خارجہ کے نمائندے نے بتایا کہ وفد کے ویزوں سے متعلق درخواست وزارت خارجہ نے بھیج دی ہے امید ہے ایک ہفتے تک منظوری ہو جائے گی، ہم ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر سینیٹر عرفان صدیقی وفد کے ساتھ نہیں جا سکتے، حکومت کی جانب سے سینیٹر بشریٰ وفد کے ساتھ امریکا جائیں گئی۔
عدالت نے کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی۔
پاکستان
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی تعیناتی کیخلاف سماعت کرنےوالا آئینی بینچ ٹوٹ گیا
جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال مندوخیل نے کیس سننے سے معذرت کرلی
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی تعیناتی کیس کے دوران آئینی بینچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال مندوخیل نے کیس سننے سے معذرت کرلی.
جسٹس امین الدین کی سربراہی مین آئینی بنچ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
جسٹس امین الدین نےکہا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کےلیے جوڈیشل کمیشن کا ممبرتھا۔ جسٹس جمال مندوخیل نےکہا جسٹس امین الدین اورمیں جوڈیشل کمیشن کے ممبران ہیں، کمیشن کے دوججز یہ والا کیس نہیں سن سکتے، کیس میں جوڈیشل کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا سینیارٹی کوئی بنیادی حق نہیں ہے، سینیارٹی سے ہٹ کرچیف جسٹس تعیناتی کی ماضی میں مثالیں موجود ہیں۔
آئینی بینچ نےچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی تعیناتی کیس دوسرے آئینی بینچ میں مقررکرنے کا حکم دےدیا
علاقائی
بنوں:مارٹر گولہ پھٹنے سے دو بھائیوں سمیت 3 بچے جاں بحق
پولیس کے مطابق جانی خیل کے علاقے میں بچوں نے ویرانے میں پڑا مارٹرگولہ اٹھالیا جو دھماکے سے پھٹ گیا
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں مارٹر گولہ پھٹنے سےدوبھائیوں سمیت 3 بچےجاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جانی خیل کے علاقے میں بچوں نے ویرانے میں پڑا مارٹرگولہ اٹھالیا جو دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں 2 بھائی بھی شامل تھے، جب کہ تینوں بچے طالب علم تھے جو مدرسے سے گھر جارہے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق لاشیں اسپتال منتقل کرکے علاقے میں حفاظتی اقدامات کے تحت سرچنگ شروع کردی گئی ہے۔
پاکستان
وزیر اعظم سعودی عرب کے دو روزہ دورےکے لیے کل روانہ ہوں گے
شہباز شریف سعودی کراؤن پرنس کی دعوت پر یہ دورہ کریں گے
وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے لیے کل اسلام آباد سے روانہ ہوں گے، وہ سعودی کراؤن پرنس کی دعوت پر یہ دورہ کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم کی ولی عہد سے یہ تقریباً چھ ہفتوں میں تیسری ملاقات ہوگی، وزیراعظم کی سعودی ولی سے ملاقات اہمیت کی حامل ہوگی، خطے کی بدلتی صورتحال، ٹرمپ کا برسر اقتدار آنا سمیت دیگر اہم امور ملاقات میں زیر غور آئیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ریاض میں منعقدہ ہونے والی واٹر سمٹ میں بھی شرکت کریں گے، وزیر اعظم ”یواین سی سی ڈی“ کی کانفرنس آف دی پارٹیز اجلاس میں شرکت کریں گے، یہ کانفرنس زمین کی بحالی کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم ہے اور اقوام متحدہ کے تین بڑے معاہدوں (ریو کنونشنز) میں شامل ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اس دورے کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔
-
دنیا 4 گھنٹے پہلے
جوبائیڈن کا جاتے جاتے اپنے بیٹےکو دو مختلف کیسز میں معافی دینے کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
بانی پی ٹی آئی 9 مئی واقعات کے ذمہ دار قرار،8مقدمات میں ضمانتیں مسترد
-
پاکستان 2 دن پہلے
صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور
-
کھیل ایک دن پہلے
بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب
-
پاکستان ایک دن پہلے
اہلکاروں پر تشدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے ، وزیر اعلی پنجاب
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاکستان کے فیصلے ٹرمپ نہیں کرے گا، حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے ،مولانا فضل الرحمن
-
تجارت 58 منٹ پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی آ گئی
-
دنیا ایک دن پہلے
ٹرمپ کی برکس ممالک پرسو فیصد ٹیکس لگانے کی دھمکی