جی این این سوشل

پاکستان

حکومت کی جاری کوششوں کی بدولت مہنگائی میں کمی آئی، وزیر اعظم

انہوں نے کہاکہ وفاقی دارلحکومت میں صورتحال معمول پر آنے کے بعد اگلے ہی روز سٹاک ایکسچینج میں دوبارہ کاروبار میں تیزی دیکھی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت کی جاری کوششوں کی بدولت مہنگائی میں کمی آئی، وزیر اعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت کی جاری کوششوں کی بدولت مہنگائی میں کمی آئی ہے اور اب ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے آج(پیر کو) اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھی خبر ہے کہ مہنگائی کی شرح چار اعشاریہ نوفیصد پر آگئی ہے جو گزشتہ سترماہ کے دوران کم ترین ہے ، وزیراعظم نے یقین ظاہر کیا کہ مہنگائی میں کمی سے عام آدمی پر بوجھ کم ہوگا۔

شہبازشریف نے کہا کہ اسلام آباد میں حالیہ احتجاج کے نتیجے میں غیر یقینی صورتحال اور انتشار سے پاکستان سٹاک ایکسچینج بری طرح متاثر ہوئی جس میں تین ہزار پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مہنگائی کی شرح میں کمی کے نتیجے میں سٹیٹ بنک آف پاکستان پالیسی ریٹ میں کمی آئے گی۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی دارلحکومت میں صورتحال معمول پر آنے کے بعد اگلے ہی روز سٹاک ایکسچینج میں دوبارہ کاروبار میں تیزی دیکھی گئی۔

انہوں نے معیشت کی بہتری کیلئے برآمدات، ترسیلات زر اور پیداوار میں اضافے، مقامی صنعت کو مضبوط کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی کیلئے مختلف شعبوں میں سخت محنت کرنے پر زور دیا۔

وزیراعظم نے مربوط حکمت عملی کے ساتھ ترقی کی جانب بڑھنے پر زور دیا تاکہ معاشی استحکام کے ساتھ مجموعی ملکی پیداوار میں بہتری لائی جاسکے۔

 

تجارت

کاروبار کے اختتام پراسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، 1917پوائنٹس کااضافہ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 46 ارب 98 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، ما ر کیٹ کی بلند ترین سطح 103,386 جبکہ کم ترین سطح 101,921 پوائنٹس رہی۔   

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کاروبار کے اختتام پراسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، 1917پوائنٹس کااضافہ

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھی گئی۔

دن بھر مجموعی طور پر 461 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،،338کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 85 کے شیئرز میں کمی ہوئی، مارکیٹ میں 1 ارب 55 کروڑ 33 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔


کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس نئی بلندیوں پر پہنچ گیا ،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار 386 پوائنٹس کی بلندی تک پہنچا ،اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 1917 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 3 ہزار 274 پوائنٹس پر بند ہوا۔


پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 46 ارب 98 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، ما ر کیٹ کی بلند ترین سطح 103,386 جبکہ کم ترین سطح 101,921 پوائنٹس رہی۔   

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انڈر 19 ایشیاکپ: پاکستان نے یو اے ای کو 69 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

پاکستان کی جانب سے عبد السبحان نے 6 جبکہ محمد احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انڈر 19 ایشیاکپ: پاکستان نے یو اے ای کو 69 رنز سے شکست دے  کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات  کو 69 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 315 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 8 وکٹوں پر 245 رنز ہی بنا سکی۔ 

متحدہ عرب امارات کی جانب سے ڈی سوزا 84  اورمحمد ریان 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے عبد السبحان نے 6 جبکہ محمد احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس قبل متحدہ عرب امارات نےٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 314 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے شاہ زیب خان 132 اور محمد ریاض اللہ 106رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کراچی : چائینیز پر خودکش حملے کا دوسرا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

پولیس نے بتایا ہے کہ مقدمے میں کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر اور دھماکے کے ماسٹر مائنڈ بشیر احمد بلوچ عرف بشیر زیب اور عبدالرحمان عرف رحمان گل بھی نامزد کیے گئے ہیں۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی  : چائینیز پر خودکش حملے کا دوسرا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چائینیز پر خودکش حملے کا دوسرا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او ایئرپورٹ انسپکٹر موسیٰ کلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی، ٹیرر فنڈنگ، دھماکہ خیز مواد، قتل اور دیگر دفعات درج کی گئی ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مقدمے میں کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر اور دھماکے کے ماسٹر مائنڈ بشیر احمد بلوچ عرف بشیر زیب اور عبدالرحمان عرف رحمان گل بھی نامزد کیے گئے ہیں۔

مقدمے میں کالعدم بی ایل اے مجید بریگیڈ کے اہم کمانڈروں کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ خودکش دھماکے میں معاونت کرنے والے افراد بھی نامزد ہیں۔

علاوہ ازیں دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے نجی بینک کی حب چوکی کے افسر بلال، اکاؤنٹ ہولڈر سعید علی اور دیگر نامعلوم افراد بھی مقدمے میں شامل کیے گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll