تفریح
سمندر کنارے یوگا کرنے والی روسی اداکارہ لہروں کا شکا ر بن گئیں،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بتایا جا رہا ہے کہ جہاں روسی اداکارہ کمیلا کی موت واقع ہوئی وہ ان کے لیے سب سے پرسکون مقام ہوا کرتا تھا
روس سے تعلق رکھنے والی نوجوان اداکارہ کمیلا بیلیٹسکیا تھائی لینڈ کے ایک مشہور سیاحتی مقام پر یوگا کرتے ہوئے ایک المناک حادثے میں ہلاک ہو گئی، جس کی ویڈیو وسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمیلا یوگا میٹ پر تھائی لینڈ کے جزیرے کوہ ساموئی کے دلکش مناظر کے سامنے بیٹھ کر اپنی ویڈیو بنا رہی تھیں اسی دوران تیزی سے آتی ہوئی ایک بڑی لہر نے انہیں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق روسی اداکارہ کمیلا بیلیٹسکیا سرخ رنگ کی کار میں ایک ساحل کے قریب یوگا کے لیے پہنچی تھیں، جہں ایک بڑی چٹان پر یوگا کے دوران ایک تیز لہر انہیں اپنے ساتھ بہا لے گئی جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔
View this post on Instagram
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں کمیلا کو سمندر کی بڑی لہر میں ڈوبتے اور اپنی جان بچانے کی جدوجہد کرتے دیکھا جا سکتا ہے، بتایا جارہا ہے کہ ایک عینی شاہد نے انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکا۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیم واقعے کے 15 منٹ بعد وہاں پہنچی،شروعات میں انہیں تیز سمندری لہروں کے باعث تلاش روکنی پڑی لیکن بعد ازاں ریسکیو ٹیم نے اداکارہ کی لاش کو پانی سے نکال لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی اداکارہ اپنے بوائے فرینڈ کے ہمراہ تھائی لینڈ بیچ پر یوگا کرنے گئی تھی، بتایا گیا ہے کہ جہاں روسی اداکارہ کمیلا کی موت واقع ہوئی وہ ان کے لیے سب سے پرسکون مقام ہوا کرتا تھا۔
اداکارہ کی موت کے بعد ساموئی ریسکیو سینٹر کے سربراہ چائی پورن سبپراسرٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مون سون سیزن کے دوران ہم سیاحوں کو مسلسل متنبہ کرتے ہیں، خاص طور پر چاوینگ اور لامائی کے ساحل پر جہاں ڈوبنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے وہاں سرخ جھنڈے تیراکی نہ کرنے کی نشاندہی کرتے ہیں۔
اسافسوسناک واقعے کے بعد حکام نے مذکورہ مقام پر سیاحوں کے جانے پر مکمل پابندی عائد کردی۔
پاکستان
جی ایچ کیو حملہ کیس ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج
مقدمہ ابتدائی مرحلے میں ہے اس لیے بریت کی درخواست قبل از وقت ہے، عدالت
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج کر دی، عدالت نے بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
درخواست خارج کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیے کہ ابھی مقدمہ ابتدائی مرحلے میں ہے اس لیے بریت کی درخواست قبل از وقت ہے، ٹرائل اور شھادتیں پیش ہونے کے بعد صورتحال سامنے آئے گی تاہم بادی النظر میں جی ایچ کیو حملہ کیس میں سنگیں الزامات ہیں۔
دوسری جانب، اسی کیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کو تین بجے دلائل پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے دو دسمبر کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں بری کرنے اور سانحہ 9 مئی کیسز میں دہشت گردی دفعات 7 اے ٹی اے ختم کرنے کی درخواستیں دائر کی تھیں۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے بریت کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جن تین ملزمان کے مبینہ بیان پر مجھے مقدمے میں ملوث کیا گیا، ان تینوں ملزمان نے اس بیان کی عدالت میں باقاعدہ تردید کرتے ہوئے بیان داخل کر دیا ہے جس سے ان کے خلاف الزام ختم ہوگیا ہے لہٰذا انہیں بری کیا جائے۔
پاکستان
امن و امان بحال کرنا تھا مگرحکومت نے تو پورا اسلام آباد بند کردیا، اسلام آباد ہائی کورٹ
پی ٹی آئی نے غلط کیا تو حکومت نے بھی تو غلط کیا، چیف جسٹس عامر فاروق
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان بحال کرنا تھا مگر آپ نے پورا اسلام آباد بند کردیا، پی ٹی آئی نے غلط کیا تو حکومت نے بھی تو غلط کیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں 24 نومبر کے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے خلاف صدر جناح سپر مارکیٹ کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔عدالت نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف صدر جناح سپر مارکیٹ کی درخواست پر وزارت داخلہ کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
دوران سماعت ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ، ریاستی وکیل ملک عبدالرحمٰن و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ ریاستی وکیل ملک عبدالرحمٰن نے کہا کہ کچھ رپورٹس آگئی ہیں اور کچھ رپورٹس ابھی آنا باقی ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ پہلی بار عدالت کے سامنے پیش ہوئے یہ ماہرانہ رائے وہاں دینی تھیں، آپ نے اسلام آباد کو ایسے بند کیا تھا کہ ججز سمیت میں بھی نہیں آسکا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کیا کہ درخواست گزار نے کہا ہماری تجارت کو چلنے دیں، آپ نے میڈیا پر ہر جگہ کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ہم اجازت نہیں دے رہے۔عدالت نے آپ سے کہا تھا کہ شہریوں، کاروباری لوگوں سمیت احتجاجی مظاہرین کے بنیادی حقوق کا خیال رکھیں، امن و امان بحال کرنا تھا مگر آپ نے پورا اسلام آباد بند کردیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ حکومت سے لڑائی میں عام شہریوں کا کیا قصور تھا، درخواست گزار کا کیا قصور تھا، ان کے کاروبار کو کیوں بند کیا گیا؟ پی ٹی آئی نے غلط کیا تو حکومت نے بھی تو غلط کیا، پی ٹی آئی سے پوچھوں گا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کیوں کی گئی؟
بعد ازاں، عدالت نے وزارت داخلہ کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان
جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا کا عراق کا دورہ
ترجمان پاک فوج کے مطابق عراق کی سول و ملٹری قیادت نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشاورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف کیا
جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا نے عراق کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے عراق کے وزیراعظم، وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقاتیں کیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا اور عراقی قیادت نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول سلامتی دفاعی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس کے علاوہ پاکستانی اور عراقی حکام نے عسکری تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق عراق کی سول و ملٹری قیادت نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشاورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عراقی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
دوران ملاقات چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا اور عراقی قیادت نے دفاع تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
ضمنی انتخاب :شیخوپورہ میں عام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
قرعہ اندازی نہیں ہوگی:سرکاری حج سکیم کیلئےتمام امیدوار کامیاب قرار
-
کھیل 2 دن پہلے
پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی
-
تجارت 2 گھنٹے پہلے
مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیے خوشخبری :حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع
-
دنیا 2 دن پہلے
سعودی عرب : رشوت اور منصب کاناجائز استعمال ، 164 سرکاری ملازمین گرفتار
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کے لیے چیلنج بن گیا
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ