جی این این سوشل

پاکستان

جی ایچ کیو حملہ کیس : علی امین گنڈا پور سمیت 46ملزمان کے  وارنٹ گرفتاری جاری

سپیشل پراسیکیوٹرکی جانب سے ملزمان کی غیر حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جی ایچ کیو حملہ کیس : علی امین گنڈا پور سمیت 46ملزمان کے  وارنٹ گرفتاری جاری
جی ایچ کیو حملہ کیس : علی امین گنڈا پور سمیت 46ملزمان کے  وارنٹ گرفتاری جاری

جی ایچ کیو حملہ کیس میں علی امین گنڈا پور  سمیت 46ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔

سپیشل پراسیکیوٹرکی جانب سے ملزمان کی غیر حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی گئی، جس پرعدالت نے غیر حاضری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں عدالت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

اس کے علاوہ عدالت نے راجہ بشارت، زرتاج گل، بلال اعجاز سمیت دیگر 46 ملزمان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ملزمان کےخلاف جی ایچ کیوحملےکامقدمہ تھانہ آراےبازارمیں درج ہے اور ملزمان پر توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔

دنیا

جنوبی کوریا: صدریون سوک یول  نے ملک میں مارشل لاء نافذ کردیا

مارشل لاء اپوزیشن کی ریاست مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے لگایا گیا ہے،کورین صدر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنوبی کوریا: صدریون سوک یول  نے ملک میں مارشل لاء نافذ کردیا

جنوبی کوریا کے صدریون سوک یول نے ملک میں مارشل لاء نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  کہ مارشل لاء اپوزیشن کی ریاست مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے لگایا گیا ہے۔

 کورین صدر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریاکی طرف جھکاؤ رکھنے والی اپوزیشن پارلیمنٹ پر قابض تھی، انہوں نے مزید کہا کہ وہ مارشل لاء کے ذریعے ایک آزاد اور جمہوری ملک کی تعمیر نو کریں گے۔

یون نے ایک لائیو ٹیلی ویژن خطاب میں کہا، "ایک آزاد خیال جنوبی کوریا کو شمالی کوریا کی کمیونسٹ قوتوں کی طرف سے لاحق خطرات سے بچانے اور ریاست مخالف عناصر کو ختم کرنے کے لیے  میں یہاں ہنگامی مارشل لا کا اعلان کرتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ  لوگوں کی آزادی اور تحفظ کو یقینی بنانے اور ان تخریبی، ریاست مخالف عناصر کی طرف سے پیدا ہونے والی بدامنی کے خلاف قوم کی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے ایک ناگزیر اقدام ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان اور فرانس کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام علاقائی اور عالمی مسائل کے حوالے سے روابط کو مزید فروغ دینے کی مشترکہ خواہش کا بھی اعادہ کیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور فرانس کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آج (منگل کو ) ریاض میں ون واٹر سربراہی اجلاس کے موقع پر فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے دو طرفہ ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم نے ریاض میں ون واٹر سمٹ کی کامیاب مشترکہ میزبانی پر صدر میکرون کو مبارکباد دی۔ موسمیاتی تبدیلی اور ترقیاتی امور پر فرانس کے قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے تناظر میں صدر میکرون کی پاکستانی عوام کے لیے بھرپور حمایت کو سراہا۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی طور پر مفید اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور فرانس کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بالخصوص موسمیاتی موافقت اور قابل تجدید توانائی سے استفادہ حاصل کرنے کی دعوت دی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور فرانس کے مابین زراعت، لائیو سٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارتوں میں ترقی اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں میں بزنس ٹو بزنس روابط کے ذریعے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان فرانس تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مختلف شعبوں بشمول سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام علاقائی اور عالمی مسائل کے حوالے سے روابط کو مزید فروغ دینے کی مشترکہ خواہش کا بھی اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اقوام متحدہ کی جنر ل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد منظور

جنرل اسمبلی نے مغربی کنارے، مشرقی یروشلم اور غزہ پٹی پر اسرائیلی قبضے کو ناجائز قرار دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقوام متحدہ  کی جنر ل اسمبلی میں   فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسرائیل سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے نکلنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے قرارداد منظور کرلی۔

جنرل اسمبلی نے 8 کے مقابلے میں 157 ووٹوں سے قرارداد منظورکرلی، امریکا اور اسرائیل نے قرارداد کی مخالفت کی جبکہ 7 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

جنرل اسمبلی نے فلسطینیوں کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے حق کو بھی تسلیم کیا جبکہ مغربی کنارے، مشرقی یروشلم اور غزہ پٹی پر اسرائیلی قبضے کو ناجائز قرار دیا۔

جنرل اسمبلی کے اجلاس  میں بین الاقوامی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے  غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ 1967 کی سرحدی تقسیم کے مطابق دو ریاستی حل کا مطلب ہے کہ دونوں ریاستیں ایک دوسرے کے ساتھ امن و امان کے ساتھ رہیں۔

اجلاس کے دوران جون 2025 میں نیویارک میں فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں سفارتی کوششوں کے ذریعے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو یقینی بنانے کیلئے اعلیٰ سطح کی بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا بھی اعلان کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll