تفریح

پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی دنیا کی 100 قابلِ تقلید خواتین کی فہرست میں شامل

حدیقہ کیانی  اقوام متحدہ کے ترقیانی پروگرام کی خیرسگالی سفیر بھی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 19 days ago پر Dec 3rd 2024, 3:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی دنیا کی 100 قابلِ تقلید خواتین کی فہرست میں شامل

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے  دنیا کی 100 قابل تقلید خواتین کی فہرست جاری کر دی، پاکستانی گلوکارہ اور سماجی کارکن  حدیقہ کیانی بھی فہرست میں شامل ہے۔

حدیقہ کیانی نے 90 کی دہائی میں پاپ میوزک سے شہرت حاصل کی ، پاکستانی میوزیکل آئیکون حدیقہ کیانی  نے 90 کی دہائی  میں پاپ میوزک سے شہرت حاصل کی، وہ اپنی سماجی خدمات  اور انسانی ہمدردی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لیے جانی جاتی ہیں،واضح رہےکہ  حدیقہ کیانی  اقوام متحدہ کے ترقیانی پروگرام کی خیرسگالی سفیر بھی ہیں۔ 
حدیقہ کیانی نے 2022 کے  جنوبی پنجا ب اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے وسیلہ راہ منصوبہ شروع کیا اور بلوچستان میں بے گھر ہونے والے متاثرین کے لیے 200 سے زائد گھر تعمیر کیے، انہوں نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ بے گھر خاندانوں کی مدد کریں۔