پاکستان
نومنتخب امیرکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بانی پی ٹی آئی سے دور رہنے کا مشورہ
بانی پی ٹی آئی کی سیاست امریکی مفادات کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، امریکی اخبار
نومنتخب امیرکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بانی پی ٹی آئی سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
امریکا کے معروف اخبار واشنگٹن ایگزمینر میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاست سے دور رہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی سیاست امریکی مفادات کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
مضمون کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت عملی امریکا دشمنی پر مبنی ہے، اور انہوں نے اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لیے امریکا مخالف مہم چلائی ہے، جس سے وہ عوام میں مقبول ہوئے ہیں۔
بین الاقوامی تعلقات کے حوالے سے، بانی پی ٹی آئی کی شخصیت پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ طالبان کی حمایت، دہشت گردی کے خلاف جنگ، اور اسامہ بن لادن کے حوالے سے ان کا نقطہ نظر امریکا کی حمایت کے عین مخالف ہے۔ بانی پی ٹی آئی ایک متنازعہ شخصیت ہیں، اور امریکی حکومت کسی نئے تنازعے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
پاکستان اور امریکا کے تعلقات ہمیشہ دیرپا امن کی ضمانت رہے ہیں، اور امریکی حکومت کی بہتری بانی پی ٹی آئی سے دوری میں ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں، اور بانی پی ٹی آئی کی حمایت سے دو طرفہ تعلقات میں رخنے پڑ سکتے ہیں۔
آخر میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے، جس کا امریکا کے ساتھ تعلقات پر اثر پڑ سکتا ہے۔
پاکستان
پاکستان اور فرانس کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام علاقائی اور عالمی مسائل کے حوالے سے روابط کو مزید فروغ دینے کی مشترکہ خواہش کا بھی اعادہ کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آج (منگل کو ) ریاض میں ون واٹر سربراہی اجلاس کے موقع پر فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے دو طرفہ ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم نے ریاض میں ون واٹر سمٹ کی کامیاب مشترکہ میزبانی پر صدر میکرون کو مبارکباد دی۔ موسمیاتی تبدیلی اور ترقیاتی امور پر فرانس کے قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے تناظر میں صدر میکرون کی پاکستانی عوام کے لیے بھرپور حمایت کو سراہا۔
وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی طور پر مفید اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور فرانس کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بالخصوص موسمیاتی موافقت اور قابل تجدید توانائی سے استفادہ حاصل کرنے کی دعوت دی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور فرانس کے مابین زراعت، لائیو سٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارتوں میں ترقی اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں میں بزنس ٹو بزنس روابط کے ذریعے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان فرانس تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مختلف شعبوں بشمول سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام علاقائی اور عالمی مسائل کے حوالے سے روابط کو مزید فروغ دینے کی مشترکہ خواہش کا بھی اعادہ کیا۔
تجارت
پاکستان اور ایران نے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
انہوں نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے شعبوں اور حالیہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان اور ایران نے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
اس حوالے سے اتفاق رائے ایران کے شہر مشہد میں ای سی او کی وزرا کونسل کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عرقچی کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
انہوں نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے شعبوں اور حالیہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان
وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ
سعودی عرب ولی عہد محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی
وزیر اعظم شہباز شریف کی دورہ ریاض کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں بڑی تبدیلی لانے کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور سعودیہ کیلئے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کا فروغ انتہائی ضروری ہے، دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
سعودی ولی عہد محمد سلمان نے کہا کہ یہ حقیقی محبت اور باہمی احترام کا ثبوت ہے جو دونوں ملکوں کے عوام کو جوڑتا ہے، باہمی تعاون کا فروغ پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔
وزیراعظم نے ولی عہد کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی اپنی دعوت کا اعادہ کیا، سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کی دعوت قبول کرلی اور کہا اپنے جلد دورہ پاکستان کا منتظر ہوں۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف
-
پاکستان 2 دن پہلے
بہاولپور ٹریفک حادثے ،سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی سمیت 2 افراد جاں بحق
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی آ گئی
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
قرعہ اندازی نہیں ہوگی:سرکاری حج سکیم کیلئےتمام امیدوار کامیاب قرار
-
کھیل 2 دن پہلے
بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
کوئٹہ میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس
-
دنیا 21 گھنٹے پہلے
ٹرمپ کی اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے پر مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی