2018 میں پنجا ب کا بہترین پروفیشنل سسٹم ختم کر دیا گیا،مریم نواز


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ستھرا پنجاب تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں تاریخی کام پایہ تکمیل تک پہنچا ہے، ستھرا پنجاب پروگرام سے ہر شہری کو فائدہ ہوگا، جس سے پنجاب یورپ کی طرح صاف ستھرا نظر آئے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت شہروں اور دیہاتوں میں صفائی کا ایک نظام ہوگا،صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق ایک قابل وزیر ہے بہت محنت کے بعد آج چند ماہ میں پنجاب میں صفائی کا زبردست مربوط نظام متعارف کرایا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ2018 میں پنجا ب کا بہترین پروفیشنل سسٹم ختم کر دیا گیا، شہبازشریف دور میں تو صحت تعلیم انفراسٹرکچر پر کام ہو رہا تھا،سپیڈ سے میٹرو بس، اورنج ٹرین منصوبہ بنا بہترین نظام کو پنجاب میں لانے کی کوشش کی گئی، 4 سال میں پنجاب کو تباہ و برباد کردیا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ مجھے جو پنجاب ملا پچھلے چار سال میں تیزی سی تنزلی کی طرف چلا گیا، چار سالہ دور میں فری ادویات نہیں تھیں ،سکول اور میٹرو بس سٹیشن ٹوٹا ہوا تھا، گلی محلہ شہر کو صاف کرکے زیرو ویسٹ کریں گے۔

غزہ میں انسانی بحران سنگین، امدادی پابندیاں فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان ابراہیمی معاہدہ رواں برس کے اختتام تک طے پا جائے گا،ٹرمپ کا دعویٰ
- 3 گھنٹے قبل
مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں ہوگا، ٹرمپ کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقا کے دو اہم کھلاڑی باہر
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون کے نئے معاہدے
- 2 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی
- 5 گھنٹے قبل

گوگل پر کن چیزوں کی تلاش نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے؟ ماہرین کی ہدایات
- 2 گھنٹے قبل

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، میتھو شارٹ اور کونولی کی شاندار اننگز سے سیریز اپنے نام کر لی
- 2 گھنٹے قبل

گرم چائے پینا ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے زیادہ مفید قرار
- 4 گھنٹے قبل

بلوچستان کے بعد سندھ حکومت کی بھی خیبرپختونخوا کی مسترد شدہ بکتر بند گاڑیاں لینے کی درخواست
- 2 گھنٹے قبل

جھگڑے والی رات الگ سونا ہی بہتر‘ مریم نفیس کا ازدواجی مشورہ
- 2 گھنٹے قبل

برطانوی وزیراعظم کا اعلان ، مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لیے 10 ملین پاؤنڈ فنڈ
- 3 گھنٹے قبل