جی این این سوشل

پاکستان

عازمین حج کے لیے  خوشخبری :حج درخواستوں کی  وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع

وزارت مذہبی امور نے 3 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستوں کو  کامیاب قراردے دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عازمین حج کے لیے  خوشخبری :حج درخواستوں کی  وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع
عازمین حج کے لیے  خوشخبری :حج درخواستوں کی  وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع

وزارت مذہبی امورکی جانب سے حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب وزارت مذہبی امور نے 3 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستوں کو کامیاب قراردے دیا  گیا ہے،اس کے علاوہ اسپانسرشپ حج  اسکیم میں موصول ہونے والی تمام درخواستوں کو  بھی کامیاب قراردے دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبیی امور چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ کوٹہ سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی،جبکہ اوور سیز  پاکستانی 10 دسمبر تک سپانسر شپ کی رقم لازمی جمع کروا دیں، اسپانسر شپ اسکیم میں موصول درخواست گزاروں کو بلا قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عازمین حج نئی ہدایات کے لیے پاک حج موبائل ایپ ضرور ڈاؤن لوڈ کرلیں۔

کھیل

سرڈان بریڈ مین کی 77 سال پرانی ٹیسٹ بیگی گرین کیپ لاکھوں ڈالر میں نیلام

رقم پاکستانی کرنسی میں 7 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرڈان بریڈ مین کی 77 سال پرانی ٹیسٹ بیگی گرین کیپ لاکھوں ڈالر  میں نیلام

سابق آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر سرڈان بریڈ مین کی 77 سال پرانی ٹیسٹ ‘بیگی گرین کیپ’ 3 لاکھ 90 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سڈنی کے مقامی نیلام گھر میں سر ڈان بریڈمین کی بیگی گرین کیپ کی نیلام ہوئی۔ یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 7 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آنجہانی سر ڈان بریڈمین نے یہ ٹیسٹ کیپ اپنی آخری ٹیسٹ سیریز کے دوران پہنی تھی، جو 48-1947 میں بھارت کے خلاف آسٹریلیا میں کھیلی گئی تھی۔

 بریڈمین نے اس سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی 100 ویں فرسٹ کلاس سنچری اسکور کی تھی۔ انہوں نے 6 اننگز میں 715 رنز بنائے تھے جس میں 3 سنچریاں اور ایک ڈبل سنچری شامل تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلاول بھٹو زرداری سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات

اس موقع پر بلاول بھٹو کے ہمراہ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلاول بھٹو زرداری سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کی  ملاقات

اکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔

منگل کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان میں چین کے سفیر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے دوطرفہ سماجی و ثقافتی رابطوں میں اضافہ پر بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کے ہمراہ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفیٰ

عمر ایوب نے اپنی جگہ بیرسٹر گوہر کو جوڈیشل کمیشن کیلئے نامزد کر دیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفیٰ

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفیٰ ہوگئے ۔

عمر ایوب نے استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ میرے خلاف بے شمار مقدمات ہیں جس کی وجہ سے جوڈیشل کمیشن کو وقت نہیں دے سکتا ۔

واضح رہے کہ عمر ایوب نے اپنی جگہ بیرسٹر گوہر کو جوڈیشل کمیشن کیلئے نامزد کر دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll