جرم

بہاولپور:گھر سےخاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں  برآمد

ریسکیو حکام کے مطابق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جن میں ایک خاتون اور بچے بھی شامل ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 19 days ago پر Dec 3rd 2024, 4:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بہاولپور:گھر سےخاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں   برآمد

بہاولپور میں ایک ہی گھر سےخاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جن کی موت گولیاں لگنے سے ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جن میں ایک خاتون اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ گھر سے ایک بچی بھی بے ہوش حالت میں ملی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تاہم اس کے جسم پر زخموں کا کوئی نشان  نہیں ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مقتولین کی شناخت محمد کاشف ، عروج خان ، جہانزیب ، عبداللہ، عبدالوہاب کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ ملزمان پانچوں افراد کو قتل کرنے کے بعد گھر کے باہر تالا لگا کر فرار ہوئے، ریسکیو اہلکار گھر کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ لاشوں کے قریب خون بھی موجود ہے، لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔