ڈی چوک احتجاج :بانی پی ٹی آئی کے خلاف کے اسلام آباد میں مزید 14 مقدمات درج
نئے مقدمات کے بعد عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 76 ہو گئی ہے


ڈی چوک احتجاج، بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں مزید 14 مقدمات درج کرلیے گئے، جس کے بعد اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 76 ہو گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے نورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکلاء شاہینہ شہاب اور مرزا عاصم بیگ عدالت پیش ہوئے۔
دوران سماعت اسلام آباد پولیس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کی نئی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی ۔
پولیس رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں مزید 14 مقدمات درج کر لیے گئے، اس سے قبل بانی چیئرمین کے خلاف اسلام آباد میں 62 مقدمات درج تھے، نئے مقدمات کے بعد اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 76 ہو گئی ہے۔
سماعت کے دوران بانی چیئرمین کیخلاف بلوچستان میں درج مقدمات کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ان کیخلاف بلوچستان میں دو مقدمات میں سے ایک مقدمہ خارج ہوچکا ہے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اسلام آباد کی کچھ ایف آئی آرز سیل ہیں جس پر عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ان کے پاس پولیس رولز کے اختیارات ہیں، جوڈیشل مجسٹریٹ کو درخواست دیں۔
عدالت میں نیب اور ایف آئی اے کی جانب سے مقدمات کی رپورٹس جمع کروا دی گئی ہیں۔ اسی طرح کے پی، سندھ اور بلوچستان کے مقدمات کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے۔
بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کے حصول کیلئےان کی ہمشیرہ نورین نیازی کی درخواست نمٹا دی۔

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- ایک دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 11 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 5 گھنٹے قبل





