ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کا ترقیاتی قرض فراہم کرنے کا اعلان
رقم انفراسٹرکچر قرضے کے سلسلے میں کلائمیٹ سپورٹ کے تحت فراہم کی جائے گی، اعلامیہ


ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی ) نے پاکستان کو 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا، رقم پاکستان کو ترقیاتی قرضے کی مد میں فراہم کی جائے گی، رقم ایوی ایشن فیول کے مستحکم ذخائر بنانے کے لیے استعمال ہو گی، شیخوپورہ میں ایوی ایشن فیول کا نجی ذخیرہ قائم کیا جائے گا۔
رقم انفراسٹرکچر قرضے کے سلسلے میں کلائمیٹ سپورٹ کے تحت فراہم کی جائے گی، رقم کے ذریعے ایوی ایشن انڈسٹری میں کاربن کی مقدار کم کرنے میں مدد ملے گی۔
واضح رہے تین ماہ قبل بھی ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتسو گواسا کاوا نے پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔اے ڈی بی کے صدر نے یہ اعلان صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران کیا تھا۔
ملاقات کے دوران صدر مملکت نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک سے تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے مساتسو گواسا کاوا کو پاکستان کو درپیش اقتصادی چیلنجز سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نے ملک کو بہت زیادہ معاشی نقصان پہنچایا۔
اس موقع پر صدر ایشیائی بینک نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے شدید اثرات کا سامنا ہے، ان مسائل سے نمٹنے کیلئے اے ڈی بی اگلے 3 سال میں پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی سالانہ امداد فراہم کرے گا۔
علاوہ ازیں پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ گھروں، انفرااسٹرکچر کی تعمیر اور سندھ میں صحت کی بنیادی سہولتوں کی بحالی کیلئے بھی اے ڈی بی نے 40 کروڑ ڈالر کی امداد فراہمی کی منظوری دی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کو توہینِ عدالت کیس میں 15 ستمبر کو طلب کر لیا
- 2 hours ago

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو کیلئے جدید ایئر لفٹ ڈرون سروس متعارف کرا دی
- an hour ago

وزن گھٹانے والی دوا ’’اوزیمپک‘‘ کے فوائد اور نقصانات بارے ماہرین کیا کہتے ہیں؟
- 4 hours ago

پنجاب میں حالیہ سیلاب سے76 افراد ہلاک، 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر
- 6 hours ago

سپریم کورٹ نے عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافہ معطل کردیا
- 3 hours ago

کینیڈا کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 26 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
- 2 hours ago

ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے اپنی بیوی کے 3 کروڑ کے طلائی زیورات چوری کر لیے، ملزم گرفتار
- 2 hours ago

محسن نقوی سے مصافحہ، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو تنقید کی زد میں
- an hour ago

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ائیر لفٹ ڈرون حاصل کرلیا
- 4 hours ago

کراچی کے علاقے گڈاپ کی کونکر ندی میں 7 افراد ڈوب کر ہلاک
- 5 hours ago

خیبرپختونخوا میں کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر
- 2 hours ago

حسان نیازی نے فوجی عدالت اور کورٹ مارشل کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
- 2 hours ago