دنیا

اسرائیلی جارحیت: پناہ گزینوں کے کیمپ  پر حملے سے 20 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران  شہدا کی تعداد 50 سے تجاوزکرگئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 دن قبل پر دسمبر 5 2024، 2:55 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیلی جارحیت: پناہ گزینوں کے کیمپ  پر حملے سے 20 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر بمباری کے  نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 فلسطینی جھلس کر شہید ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے المواصی پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی جس سے سیف زون میں واقع خیموں میں آگ لگ گئی۔

خان یونس میں راکٹ لانچر اور ٹینک حملوں سے بڑی انسانی تباہی کا خدشہ بڑھ گیا، اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو مکمل طور پر خان یونس چھوڑنے کا حکم دے دیا، رفح میں اسرائیلی ٹینک حملوں میں 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران  شہدا کی تعداد 50 سے تجاوزکرگئی ہے۔

غزہ  کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے 44 ہزار 532 فلسطینی شہید ہوگئے، ایک لاکھ 5ہزار 538 زخمی ہوئے۔