پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے


تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 133 رنز کا ہد ف دے دیا۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا نے 32، طیب طاہر 21 اور عرفات منہاس 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ زمبابوے کے بلیسنگ مزربانی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہ ہو سکا۔ زمبابوے کے بولرز کی نپی تلی بولنگ کے آگے قومی بیٹرز بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہے۔
ٹاس کے موقع پر کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم میچ جیت کر سیریز میں کلین سویپ کرنے کی کوشش کریں گے،پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔
قومی ٹیم نے آج کے میچ کیلئے 4 تبدیلیاں کی ہیں، اس طرح پاکستان اپنے تمام کھلاڑیوں کو سیریز میں موقع دے گا۔
پاکستان کی جانب سے اسکواڈ کا اعلان گزشتہ روز ہی کردیا گیا تھا، اوپنر صائم ایوب، فاسٹ باؤلر حارث رؤف، سپنر ابرار احمد اور عرفان خان نیازی کو آرام دیا گیا ہے۔
ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، طیب طاہر شامل ہیں، قاسم اکرم، عارف منہاس، جہانداد خان، عباس آفریدی، محمد حسنین اور سفیان مقیم کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان کی علمی میدان میں بڑی فتح ، آکسفورڈ یونین مباحثے سے بھارتی وفد عین وقت پر فرار
- 23 منٹ قبل

کسی قیدی کو اتنی ملاقاتوں کی اجازت نہیں ملی جتنی بانی پی ٹی آئی کو دی گئی ، طلال چوہدری
- 28 منٹ قبل
سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے اعزاز میں خصوصی الوداعی تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل

پاکستان اورخلیج تعاون کونسل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ جلد طے پا جائے گا،وزیراعظم
- 3 گھنٹے قبل

سہ ملکی سریز:سری لنکا کا پاکستان کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف
- 3 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک میں سونے کا بھاؤ کیا رہا؟
- 2 گھنٹے قبل
ادویات کی نگرانی کیلئے کمپٹیشن کمیشن اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے درمیان معاہدہ طے
- ایک منٹ قبل
گنی بساؤ: صدرمعزول، فوج نے اقتدار سنبھال لیا
- 20 گھنٹے قبل

نامورگلوکار ساحر علی بگا کا نیا ویڈیو سونگ مستانی ریلیز کے لئے تیار
- 3 گھنٹے قبل

صارفین کی اجازت کے بغیر واٹس ایپ میں اے آئی شامل کرنے کا الزام میں میٹا کیخلاف تحقیقات شروع
- 5 منٹ قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا الوداعی خطاب، افواج کی ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی پر زور
- 3 گھنٹے قبل

یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کررہا، وزارتِ داخلہ کی تصدیق
- 2 گھنٹے قبل









