جرم
امریکہ: کیلیفورنیاکے ایک اسکول میں فائرنگ سے دو بچے ہلاک
حملہ آور نے قتل کرنے کے خود کو بھی گولی مار لی، پولیس
امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 بچے ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اسکول کے کلاس روم میں پیش آیا جس میں دو طلبہ زخمی بھی ہوئے۔
پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی، پولیس حکام کے مطابق حملہ آور نے قتل کرنے کے خود کو بھی گولی مار لی، پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ بظاہر قتل کے بعد خودکشی لگتا ہے۔
واضح رہے چند سال پہلے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان برنارڈینو کے ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے تھے۔
پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شنگھائی میں جِنکو سولر کمپنی کا دورہ
وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی ٹیم سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ کے لئے ورکنگ کرے گی ، جنکو سولر کمپنی پنجاب میں چارجنگ سٹیشن بھی قائم کرے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شنگھائی میں جِنکو سولر کمپنی کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلی ٰ پنجاب کی ٹیم کو جنکو کمپنی کی سولر ٹیکنالوجی اور معیاری سولر مصنوعات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ، مریم نواز شریف نے پنجاب میں قابلِ تجدید اور سستی سولر انرجی کے منصوبے کے عزم کا اظہار کیا اور جنکو کمپنی کو سولر ٹیکنالوجی کے فروغ کی کوششوں کو سراہا ۔
مریم نواز نے چین اور پنجاب کے درمیان سولر ٹیکنالوجی کی منتقلی اور معلومات کے تبادلے پر زور دیا ، انہوں نے جنکو سولر کمپنی کو پنجاب میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیشکش کی ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جِنکو سولر کو پنجاب میں گرین انرجی منصوبوں میں شراکت داری کی دعوت دی ۔
وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی ٹیم سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ کے لئے ورکنگ کرے گی ، جنکو سولر کمپنی پنجاب میں چارجنگ سٹیشن بھی قائم کرے گی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا پنجاب میں عوام کے لئے سولر پینل میگا پراجیکٹ شروع ہوچکا ہے، توانائی کی طلب اور ماحولیاتی مسائل کے پیشِ نظر پنجاب کے لئے سولر انرجی اہم ضرورت ہے ، پاکستان، خصوصاً پنجاب میں شمسی توانائی کی پیداوار کے بہترین مواقع موجود ہیں ، سولر توانائی استعمال میں لا کر روایتی ایندھن پر انحصار کم کریں گے ، سولر انرجی سے بجلی کے اخراجات میں کمی اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو بھی کم کر سکتے ہیں ، حکومت پنجاب عوام کو سستی اور پائیدار توانائی فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے، عوامی اداروں، رہائشی علاقوں اور دیہی کمیونٹیز کو سولر انرجی فراہم کریں گے ، پنجاب کو قابلِ تجدید توانائی کا مرکز بنانا ہمارا عزم ہے۔
پاکستان
تحریک انتشار پھیلانے کے لیے گولی چلانے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے، عطاتارڑ
عطا تارڑ نے کہا کہ پُرتشدد سیاست اور پُرتشدد احتجاج پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، سانحہ 9 مئی کے تمام ثبوت موجود ہیں، پی ٹی آئی کی پوری قیادت سانحہ 9 مئی میں ملوث ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ تحریک انتشار پھیلانے کیلئے گولی چلانے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گولی چلی ہے تو ثبوت سامنے کیوں نہیں لاتے؟ دوڑ کیوں لگائی؟ موقع سے بھاگنے والے بہانے بنا رہے ہیں، اسلحہ سے لیس شرپسندوں نے وفاق پر چڑھائی کی، پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو شہید اور زخمی کیا، شہید نوجوانوں کا خون کس کے ہاتھوں میں تلاش کریں؟
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو دھول اڑانے والے آج دھول بٹھانے کی باتیں کر رہے ہیں، تحریک انتشار گولی چلانے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پُرتشدد سیاست اور پُرتشدد احتجاج پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، سانحہ 9 مئی کے تمام ثبوت موجود ہیں، پی ٹی آئی کی پوری قیادت سانحہ 9 مئی میں ملوث ہے۔
جرم
سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں خارجیوں کے خلاف کارروائی ، 7خوارجی جہنم واصل
ترجمان پاک فوج کا کہناہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کےلیے پرعزم ہے ، ہمارے جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔
سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں خارجیوں کے خلاف کارروائی ،دو مختلف آپریشنز میں 7خوارجی جہنم واصل،جبکہ ایک جوان شہید ہوگیا۔
سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقہ میران شاہ میں خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی، جس کےنتیجے میں 4 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے، خوارجیوں سے فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں وطن کا بہادر بیٹا شہید شہید لانس محمد امین کا تعلق فیصل آباد سے ہے ان کی عمر 34 سال ہے ۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کےمطابق سکیورٹی فورسز نے 10 اور 11 دسمبر کو شمالی وزرستان میں دو مختلف مقامات پر خارجی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور خارجی دہشت گردوں میں دوسری جھڑپ سپن وام کے مقام پر ہوئی ، علاقے میں دیگر خوارجیوں کا پتہ چلانے کےلیے سرچ آپریشن کیا گیا ، کارروائی کے دوران 3 خارجی دہشتگرد مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہناہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کےلیے پرعزم ہے ، ہمارے جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
اب تک 74ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک دفعہ پھر اضافہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پیدائشی امریکی شہریت ختم کرنے کا اعلان
-
دنیا 2 دن پہلے
ترکیہ: 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 6 فوجی ہلاک
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
علاقائی 16 گھنٹے پہلے
یونیورسٹی آف بلوچستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیےبڑی خبر، 10 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار