ایلون مسک کی سیٹلائٹ کمپنی اسٹار لنک کو پاکستان لانے کی کوششیں کر رہے ہیں،شزا فاطمہ


وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کی سیٹلائٹ کمپنی اسٹار لنک کو پاکستان لانے کو ششیں کر رہے ہیں،
اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس ہوا، جس کی صدرات پلوشہ خان نے کی ۔
اجلاس میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا تھا وزارت آئی ٹی جو بھی اقدام اٹھاتی ہے ذمہ داری وزارت داخلہ پر ڈال دیتی ہے، سمجھ نہیں آتی ہمارے پاس وزارت آئی ٹی کیوں ہے؟
وزارت آئی ٹی کے حکام نے کہا کہ قومی سلامتی کے تقاضے پورے کرتے ہوئے کوشش کر رہے ہیں کہ آئی ٹی انڈسٹری پر کم سے کم اثرات ہوں۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان سافٹ وئیر ہاؤس ایسوسی ایشن (پاشا) سجاد نے کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری 30 فیصد کے حساب سے ترقی کر رہی ہے، نیشنل سیکورٹی کو خطرے کی صورت میں انٹرنیٹ سروس بند ہو سکتی ہے، تمام ممالک وی پی این کو مانیٹر کرتے ہیں، ان کامزید کہنا تھا کہ پاشا نے وی پی این سروس پروائیڈرز کی تجویز دی ہے، حکومت کو تجویز دی ہے کہ وی پی اینز کو مقامی سطح پر رجسٹر کرے کیونکہ فری وی پی اینز سے ڈیٹا سیکورٹی کے خطرات ہیں۔

ضلع دادو کے علاقے میہڑ میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3 بچے انتقال کرگئے
- 2 گھنٹے قبل

جدید ٹیکنالوجی ویلیو ایڈیشن اور زرعی برآمدات میں اضافے سےپاکستان تجارتی سرپلس حاصل کر سکتا ہے،وزیر اعظم
- 4 گھنٹے قبل

معروف اداکار رانا آفتاب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی،الیکشن کمیشن
- 8 گھنٹے قبل

ٹرمپ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے،سابق امریکی سفیر کا دعویٰ
- 7 گھنٹے قبل

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- 7 گھنٹے قبل
کوشش ہے فروری کے آخر تک فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کر دیں،شزا فاطمہ
- 7 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ، لاپتہ افراد کی نئی فہرست جاری،تعداد 73 تک پہنچ گئی
- 9 گھنٹے قبل

’مجھے بچالو، میں مرنا نہیں چاہتا‘، گل پلازہ میں پھنسے نوجوان کی بھائی کو آخری کال
- 8 گھنٹے قبل

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

اسحا ق ڈار کی مصر ی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
- 3 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی کی کوئٹہ میں کامیاب کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 5 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل














