جی این این سوشل

جرم

کوئٹہ میں 6 مزدوروں کو اغوا کر لیا گیا

کوئٹہ : کوئٹہ کے نواحی پہاڑی علاقے مارگٹ سے نامعلوم افراد نے 6مزدوروں کو اغوا کرلیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کوئٹہ میں 6 مزدوروں کو اغوا کر لیا گیا
کوئٹہ میں 6 مزدوروں کو اغوا کر لیا گیا

تفصیلات کے مطابق اغوا کاروں نے 3مزدوروں کو چھوڑ دیا جبکہ 3 مزدوروں کو ساتھ لے گئے۔لیویز حکام کے مطابق اغوا ہونے والوں میں 2 مزدوروں  کا تعلق بلوچستان اور ایک کا پنجاب سےہے ۔

دوسری جانب کھوسٹ کوئلہ کان میں دم گھٹنے سے ایک کان کن جاں بحق ہو گیا ۔ کان کنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاش کو 20 گھنٹوں بعد کان سے نکال دیا، لیویزحکام نے  کان کن کی لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

پاکستان

بانی چیئرمین کی سیاسی حیثیت تسلیم کیے بغیر پاکستان میں استحکام نہیں آ سکتا، فواد چوہدری

عمران خان نے جو کال دی ہے اس سے سیاسی ٹمپریچر مزید بڑھے گا، سابق وفاقی وزیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین کی سیاسی حیثیت تسلیم کیے بغیر پاکستان میں استحکام نہیں آ سکتا، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سیاسی حیثیت تسلیم کیے بغیر پاکستان میں استحکام نہیں آ سکتا۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کیس 8 مہینوں سے انکوائری میں چل رہا ہے، لوگوں کو خراب کرنے کے لیے جعلی کیس بناتے ہیں ، پاکستان میں جو ٹینشن کا ماحول ہے اس سے فاصلے بڑھ رہے ہیں ، عمران خان نے جو کال دی ہے اس سے سیاسی ٹمپریچر مزید بڑھے گا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ چیف جسٹس جس طرح سے سپریم کورٹ چلا رہے ہیں اس پر بھی بہت اعتراضات ہیں، یہ کسی قسم پر مستحکم پاکستان کے لیے اچھی بات نہیں ہے ، ایک دوسرے کو روند کر آگے جانے سے سیاسی عدم استحکام مزید بڑھے گا ، بانی پی ٹی آئی کی جمعے کی کال اہمیت کی حامل ہے ، اس پر بہت سی چیزیں طے ہونی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ ہم گرینڈ پولیٹیکل ڈائیلاگ کا آغاز کریں ، اسٹیبلشمنٹ اور تمام سیاسی جماعتوں کو اس میں شامل کیا جائے ، سب مل کر ایک راستہ نکال سکیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف نظام نہیں چل سکتا اور بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حیثیت تسلیم کیے بغیر پاکستان میں استحکام نہیں آ سکتا۔

فواد چودھری کاکہنا تھا کہ پاکستان کی دو تہائی اکثریت بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے ، سپریم کورٹ میں بہت زیادہ تقسیم ہے ، لگ یہ رہا ہے چیف جسٹس ہر صورت میں توسیع  چاہتے ہیں، اس سے سپریم کورٹ کا ٹمپریچر بھی بڑھ رہا ہے ۔

صحافی کے سوال پر کہ آپ پی ٹی آئی کے کسی بھی سیاسی جلسے جلوسوں میں نظر نہیں آتے، جس پر فوادچودھری نے کہا کہ ہم ہر جگہ موجود ہوتے ہیں ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عالیہ حمزہ کی راولپنڈی میں احتجاج پر درج دہشتگردی کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور

عدالت نے گرفتار آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق اور80سالہ روشن بی بی کو بھی مقدمہ سے ڈسچارج کرکے رہا کروا دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالیہ حمزہ کی راولپنڈی میں احتجاج پر درج دہشتگردی کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور

تحریک انصاف کی خاتون رہنما عالیہ حمزہ کی 28ستمبرکو راولپنڈی میں احتجاج پر درج دہشتگردی کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف راولپنڈی احتجاج پر درج دہشتگردی کے مقدمات کی سماعت ہوئی،عدالت نے عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو ان کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ملزمہ کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔

عدالت نے گرفتار آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق اور80سالہ روشن بی بی کو بھی مقدمہ سے ڈسچارج کرکے رہا کروا دیا ، مجموعی طور پرگرفتار 6خواتین کو مقدمات سے ڈسچارج کرکے رہا کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

عمرےکی آڑ میں بھیک مانگنے سعودی عرب جانے والے 5 مسافروں کو گرفتار

ایف آئی اے نے دو مختلف کارروائیوں  میں کراچی سے گداگری اور جعلی دستاویزات پر سفرکرنےکے الزام میں 8 مسافروں کو گرفتار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمرےکی آڑ میں بھیک مانگنے سعودی عرب جانے والے 5 مسافروں کو گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن نے دو مختلف کارروائیوں  میں کراچی سے گداگری اور جعلی دستاویزات پر سفرکرنےکے الزام میں 8 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق  پہلی کارروائی میں عمرےکی آڑ میں سعودی عرب کا سفر کرنے والے 5 مسافرگرفتار کیے گئے۔ 

ترجمان کے مطابق ملزمان بھیک مانگنےکے لیے سعودی عرب جارہے تھے، ملزمان کو مزیدقانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ 

ایف آئی اے حکام کے مطابق دوسری کاروائی میں جعلی دستاویزات پرسفرکرنے والے 3 مسافرگرفتار کیے گئے جو اسٹڈی ویزے پر آذربائیجان جا رہے تھے، ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll