Advertisement
پاکستان

چیف جسٹس کی26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر فل کورٹ کی مخالفت

26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں کس نے اور کیسے فکس کرنی ہیں؟ یہ آئینی کمیٹی طے کرے گی،چیف جسٹس

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Dec 6th 2024, 9:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیف جسٹس کی26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر فل کورٹ کی مخالفت

 چیف جسٹس آف پاکستان پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر فل کورٹ سماعت کی مخالفت کردی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منصور علی شاہ کی فل کورٹ کی بات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں کس نے اور کیسے فکس کرنی ہیں؟ یہ آئینی کمیٹی طے کرے گی۔

واضح رہے کہ  سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کا فیصلہ ہونے تک جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مؤخر کرنےکی تجویز پیش کی تھی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط میں 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لیے فل کورٹ بنانے کی درخواست کی تھی اور کہا تھاکہ رجسٹرار سپریم کورٹ کو درخواستیں سماعت کے لیے لگانے کا حکم دیں۔

خط میں سینئر جج نے لکھا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ ہونا انتہائی ضروری اور بڑی اہمیت رکھتا ہے، آرٹیکل 191اے کے تحت سپریم کورٹ کے ریگولر بینچ آئینی درخواستیں نہیں سن سکتے تاہم آرٹیکل 191 اے سپریم کورٹ کے فل کورٹ بینچ کو آئینی درخواستوں پر سماعت سے نہیں روکتا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےجسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب جوڈیشل کمیشن اجلاس میں دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں 26 ویں ترمیم کو فل کورٹ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کرنےکا تذکرہ ہوا۔

 جسٹس منصور علی شاہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت فل کورٹ کے ذریعے کرنے پر بات کی، جس پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منصور علی شاہ کی فل کورٹ کی بات کی مخالفت کی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے جواب دیا کہ 26ویں ترمیم کے بعد آئینی مقدمات کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا اختیار آئینی بینچ کمیٹی کے پاس ہے۔
جوڈیشل کمیشن کے ایک ممبر کا کہنا تھا کہ رولز بنائے جانے کا معاملہ اہمیت کا حامل ہے۔

جبکہ اکثریتی ارکان کی رائے تھی کہ ججز کی تعیناتی کے لیے رولز بنانے کا معاملہ ذیلی کمیٹی طے کرے گی۔

Advertisement
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی  ٹرمپ کے غزہ پر قبضے  پر کڑی تنقید

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی ٹرمپ کے غزہ پر قبضے پر کڑی تنقید

  • 4 گھنٹے قبل
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے   ریسٹورنٹس  کے گرد گھیرا تنگ  کر دیا

لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے  ریسٹورنٹس  کے گرد گھیرا تنگ  کر دیا

  • 3 گھنٹے قبل
یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر  کا مظفر آبادکا دورہ

یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مظفر آبادکا دورہ

  • ایک گھنٹہ قبل
فلسطینی کسی بھی صورت اپنی سرزمین سے بے دخلی قبول نہیں کریں گے، حماس

فلسطینی کسی بھی صورت اپنی سرزمین سے بے دخلی قبول نہیں کریں گے، حماس

  • 5 گھنٹے قبل
پاکستان اور چین کا  انٹیلیجنس شئیرنگ کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق

پاکستان اور چین کا  انٹیلیجنس شئیرنگ کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق

  • 6 گھنٹے قبل
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی

  • 6 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا  میں میٹرک  او انٹر کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے

خیبرپختونخوا میں میٹرک او انٹر کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے

  • 5 گھنٹے قبل
محسن نقوی  سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

  • 3 گھنٹے قبل
مقبوضہ کشمیر کیلئے پاکستان کی حمایت میں  کمی آئی نہ آئے گی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر

مقبوضہ کشمیر کیلئے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر

  • ایک گھنٹہ قبل
وزیر اعظم کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی

وزیر اعظم کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی

  • 5 گھنٹے قبل
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ

جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ

  • 3 گھنٹے قبل
لوئر کرم کے بعد  اب اپرکرم میں بھی بنکرز گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا

لوئر کرم کے بعد  اب اپرکرم میں بھی بنکرز گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement