دنیا
غزہ: اسرائیلی فوج کی جاری جارحیت سے مزید 51 فلسطینی شہید
اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں عملے کے بھی 4 افراد شہید ہوئے ہیں، اسپتال انتظامیہ
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بمباری جاری ہے، اسرائیلی حملوں سے مزید 51 فلسطینی شہید ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے شمالی غزہ میں کمال عدوان اسپتال کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اسپتال میں مریض اورڈاکٹر خون میں نہا گئے اس حملے میں کم ازکم 29 فلسطینی شہید ہوئے۔
اسپتال انتظامیہ کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ نے کہا کہ اسپتال کے شمالی اور مغربی اطراف سے فضائی حملے کیے گئے جس میں شدید اور براہ راست فائرنگ بھی ہوئی انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں عملے کے بھی 4 افراد شہید ہوئے ہیں۔
دوسری جانب نصیرات کیمپ پراسرائیلی حملے میں شہدا کی تعداد 20 ہوگئی جبکہ نصیرات کیمپ میں شہید افراد میں 6 بچے،5 خواتین شامل ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 44 ہزار612 ہوگئی، جبکہ ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد لوگ زخمی ہے۔
ٹیکنالوجی
گوگل نے اے آئی ماڈل جیمنائی کا نیا اور پہلے سے زیادہ طاقتور ورژن متعارف کرا دیا
گوگل نے نئے اے آئی ماڈل کو جیمنائی 2.0 فلیش کا نام دیا ہے
گوگل نے اپنے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل جیمنائی کا نیا اور پہلے سے زیادہ طاقتور ورژن متعارف کرا دیا ہے۔
گوگل نے نئے اے آئی ماڈل کو جیمنائی 2.0 فلیش کا نام دیا ہے اور یہ عالمی سطح پر چیٹ ورژن میں دستیاب ہوگا۔اس کا ایک تجرباتی ملٹی ماڈل ورژن بھی ہے جو ڈویلپرز کو ٹیکسٹ ٹو اسپیچ اور تصاویر بنانے کی سہولت فراہم کرے گا۔
گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے ایک بیان میں کہا کہ 'اگر جیمنائی 1.0 تفصیلات کو سمجھنے اور منظم کرنے کے لیے تھا تو جیمنائی 2.0 اس عمل کو بہت زیادہ کارآمد بنا دے گا'۔
کمپنی کے مطابق جیمنائی 2.0 نے سابقہ ماڈل کو مختلف شعبوں جیسے کوڈ جنریشن میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ صارفین چیٹ آپٹیمائزڈ فلیش 2.0 کو ویب پر ماڈل مینیو پر جاکر سلیکٹ کرسکتے ہیں جبکہ موبائل ایپ میں رسائی جلد دستیاب ہوگی۔
ملٹی ماڈل ورژن گوگل کے اے آئی اسٹوڈیو اور ورٹیکس اے آئی پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوگا۔
Agentic اے آئی سے مراد ایسا سسٹم ہے جو خودمختار طور پر فیصلے کرنے، صارفین کے لیے کام کرنے اور اقدامات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کمپنی کے مطابق اب بھی اسے انسانی ہدایت اور نگرانی کی ضرورت ہوگی مگر یہ ماڈل صارف کی ماضی کی ترجیحات کو مدنظر رکھ کر خودکار طور پر ہوٹل بکنگ، کھانے کے مقامات پر ریزرویشن اور شیڈول تیار کرسکے گا۔
تجارت
ریکارڈ پر ریکارڈ، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، پی ایس ایکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
سٹاک مارکیٹ میں 2500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 374 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے
ریکارڈ پر ریکارڈ، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، پاکستان سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی۔
سٹاک مارکیٹ میں 2500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 374 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1913 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 11 ہزار 810 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
تجارت
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
سونے کی فی تو لہ قیمت میں2300 روپے کا ا ضافہ
عالمی و مقامی صرافہ بازاروں میں آج پھر سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 24 گرام سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 800 ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1971 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 455 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں23 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس سونے کی نئی قیمت 2716 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 3100 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے ہو گئی تھی۔
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
ترکیہ: 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 6 فوجی ہلاک
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
اب تک 74ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول
-
دنیا 5 گھنٹے پہلے
مارشل لاء میں ملوث جنوبی کوریا کے سابق وزیر دفاع کی خودکشی کی کوشش
-
دنیا 22 گھنٹے پہلے
روس، افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے قریب
-
کھیل 2 گھنٹے پہلے
سعودی عرب کوپہلی دفعہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
-
تجارت 2 دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کو ایک سے زائد موبائل فونز لانے کی اجازت مل گئی