ایم ڈی کیٹ کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے دفعہ 144 نافذ کیا گیا، محکمہ داخلہ سندھ

محکمہ داخلہ سندھ نے میڈیکل کے ٹیسٹ کے انعقاد کو شفاف بنانے کے لیے امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ نے اور امتحانی مراکز میں موبائل جیمرز لگانے کا حکم دے دیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے دفعہ 144 نافذ کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے میڈیکل کالجز،جامعات کے داخلہ ٹیسٹ مراکز میں مناسب سیکورٹی انتظام کیا جائے گا، امتحانی مراکز میں ڈیجیٹل ڈیوائس، موبائل فون اور لیڈیز پرس لانا منع ہے جبکہ ٹیسٹ مراکز کے اطراف غیر متعلقہ افراد اور گاڑیوں کی آمد ورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے سندھ بھرمیں 7 مقامات پر لیا جائے گا جن میں کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی اور کراچی یونیورسٹی میں امتحانی مرکز ہوگا۔
اس کے علاوہ اندرون سندھ میں مہران یونیورسٹی جامشورو، پبلک ہیلتھ سکول حیدرآباد، قائداعظم یونیورسٹی انجنئیرنگ نوابشاہ میں بھی ایم ڈی کیٹ کا امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے جبکہ لاڑکانہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر اور آئی بی اے پبلک سکول سکھر میں بھی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا انعقاد ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت نے 26 اکتوبر2024ء کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لینے کا حکم صادر فرمایا تھا اور سندھ ہائی کورٹ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا تھا کہ تمام رپورٹس سے ثابت ہوتا ہے کہ ا یم ڈ ی کیٹ ٹیسٹ شفاف نہیں ہوا۔
علاوہ ازاں اس موقع پر تحقیقاتی ٹیم اور ایف آئی اے نے بھی ایم ڈی کیٹ کا پیپر لیک ہونے کی تصدیق کر دی تھی۔
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 17 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل








