9مئی اور 26 نومبر کو بغاوتیں ہوئیں، احتساب نہ کیا تو دروازہ کھل جائے گا، وزیر دفاع
بانی پی ٹی آئی وہی عدالتی سرپرستی چاہتے ہیں جو انہیں 9 مئی کے بعد ملی تھی اور جانبدار عدلیہ ان کی پشت پر کھڑی تھی، خواجہ آصف


وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کو بغاوتیں کی گئیں، اگر اِن کا احتساب نہ کیا گیا تو مستقبل میں بغاوتوں کا ایک دروازہ کھل جائے گا۔
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پہلے بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ میری ذاتی خیال میں تمام شواہد ٹی وی پروگراموں کی صورت میں موجود ہیں تو انہیں اب آگے ج کیا تحقیقات کرانی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مئی کا قصہ بہت پہلے تمام ہو چکا ہوتا اگر اس وقت پی ٹی آئی کو عدالتی سرپرستی نہ ملی ہوتی،انہوں نے کہا کہ جن کو بری ہونا تھا وہ بری ہو گئے ہوتے جن کو سزائیں ہونا تھیں وہ ہو گئی ہوتیں تاہم بد قسمتی سے اس وقت جوڈیشری ایک پارٹ بنی ہوئی تھی
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے سینیئر ججز کا ذکر کرکے بانی پی ٹی آئی وہی عدالتی سرپرستی چاہتے ہیں جو انہیں 9 مئی کے بعد ملی تھی اور جانبدار عدلیہ ان کی پشت پر کھڑی تھی۔
پی ٹی آئی کی سول نافرمانی تحریک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے چیلنج دیا کہ بانی پی ٹی آئی ترسیلات زر روکنے کی کال دینا چاہتے ہیں، وہ اس میں بھی بری طرح سےکام ہوں گے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بانی پی ٹی آئی نے مطالبات پورے نہ ہونے پر ایک مرتبہ پھر سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ وہ ہی ’آخری پتّہ‘ ہے جس کے بارے میں بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ ’ان کے پاس اب بھی ایک آخری پتّہ موجود ہے لیکن وہ اس کے بارے میں کسی کو نہیں بتائیں گے‘۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر اور عوام کو مبارکباد
- 10 گھنٹے قبل

سونا سیکڑوں روپے سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 10 گھنٹے قبل

کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید
- 6 گھنٹے قبل

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا بیان: "آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو چین اور ترکی نے امداد دی
- 7 گھنٹے قبل

شہزادہ فیصل بن فرحان کی ماسکو میں لاوروف سے ملاقات، فلسطین پر دوٹوک مؤقف
- 4 گھنٹے قبل

اسموگ سے بچاؤ: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم
- 9 گھنٹے قبل

آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط
- 4 گھنٹے قبل

بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو
- 6 گھنٹے قبل

پاکستانی کوہ پیماؤں کا شاندار کارنامہ: 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلیا، 2 نے بغیر آکسیجن کے چوٹی پر قدم رکھا
- 9 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی : پیمرا کا میڈیا اکیڈمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
- 6 گھنٹے قبل

قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور سبکدوش، شین میکڈرمٹ کو نیا کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ر صدر پزشکیان
- 6 گھنٹے قبل