جی این این سوشل

پاکستان

9مئی اور 26 نومبر کو بغاوتیں ہوئیں، احتساب نہ کیا تو دروازہ کھل جائے گا، وزیر دفاع

بانی پی ٹی آئی وہی عدالتی سرپرستی چاہتے ہیں جو انہیں 9 مئی کے بعد ملی تھی اور جانبدار عدلیہ ان کی پشت پر کھڑی تھی، خواجہ آصف

پر شائع ہوا

کی طرف سے

9مئی اور 26 نومبر کو بغاوتیں ہوئیں، احتساب نہ کیا تو دروازہ کھل جائے گا، وزیر دفاع
9مئی اور 26 نومبر کو بغاوتیں ہوئیں، احتساب نہ کیا تو دروازہ کھل جائے گا، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کو بغاوتیں کی گئیں، اگر اِن کا احتساب نہ کیا گیا  تو مستقبل میں بغاوتوں کا ایک دروازہ کھل جائے گا۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی  ٹی آئی نے پہلے بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ میری ذاتی خیال میں تمام شواہد ٹی وی پروگراموں کی صورت میں موجود ہیں تو انہیں اب آگے ج کیا  تحقیقات کرانی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  مئی کا قصہ بہت پہلے تمام ہو چکا ہوتا اگر اس وقت پی ٹی آئی کو عدالتی سرپرستی نہ ملی ہوتی،انہوں نے کہا کہ  جن کو بری ہونا تھا وہ بری ہو گئے ہوتے جن کو سزائیں ہونا تھیں وہ ہو گئی ہوتیں تاہم بد قسمتی سے اس وقت جوڈیشری ایک پارٹ بنی ہوئی تھی

وزیر دفاع کا کہنا تھا  کہ سپریم کورٹ کے سینیئر ججز کا ذکر کرکے بانی پی ٹی آئی وہی عدالتی سرپرستی چاہتے ہیں جو انہیں 9 مئی کے بعد ملی تھی اور جانبدار عدلیہ ان کی پشت پر کھڑی تھی۔

پی ٹی آئی کی سول نافرمانی تحریک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے چیلنج دیا کہ بانی پی ٹی آئی ترسیلات زر روکنے کی کال دینا چاہتے ہیں، وہ اس میں بھی بری طرح سےکام ہوں گے۔

واضح  رہے کہ دو روز قبل بانی پی ٹی آئی  نے مطالبات پورے نہ ہونے پر ایک مرتبہ پھر سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ  یہ وہ ہی ’آخری پتّہ‘ ہے جس کے بارے میں بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ ’ان کے پاس اب بھی ایک آخری پتّہ موجود ہے لیکن وہ اس کے بارے میں کسی کو نہیں بتائیں گے‘۔

پاکستان

حکومت کی پی ٹی آئی کے ساتھ رابطوں، ملاقاتوں اور مذاکرات کی تردید

ی ٹی آئی کو پہلے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی وضاخت دینی ہو گی، وفاقی وزیر اطلاعات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کی پی ٹی آئی کے ساتھ رابطوں، ملاقاتوں اور مذاکرات کی تردید

وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ رابطوں، ملاقاتوں اور مذاکرات کی تردید کردی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی اسد قیصر سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے،  پی ٹی آئی رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی تھی جسے لوگوں نے دوسرا رنگ دے دیا، اس بات میں کوئی حقیقت نہیں کہ باضابطہ مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو پہلے اس بات کی وضاحت دینی ہو گی کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کے پیچھے کون تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی باتوں کا کون اعتبار کرے گا؟ ان کا ماضی وعدہ خلافی سے بھرا پڑا ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر بھی انہوں نے عین آخری لمحے میں اپنا موقف تبدیل کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا میں خبریں آئیں کہ وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان سیاسی تناؤ ختم ہو رہا ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی حکومت کے اہم نمائندوں سے ملاقات ہوئی، عطا تارڑ نے ایسی ملاقاتوں کو باضابطہ مذاکرات ماننے سے انکار کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بھارتی پولیس کا کشمیری حریت قائد سید علی گیلانی شہید کے گھر پر چھاپہ

پولیس اہلکاروں نے سید علی گیلانی کے کمرے کمرے میں موجود انکی کتب اور اہم دستاویزات ضبط کر لیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی پولیس کا کشمیری حریت قائد سید علی گیلانی شہید کے گھر پر چھاپہ

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے بزرگ کشمیری حریت قائد سید علی گیلانی شہید کے سرینگر میں واقعہ گھر پر چھاپہ مارا ۔ پولیس نے سرینگر میں تحریک حریت جموں وکشمیر کے دفتر کی بھی تلاشی لی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے گزشتہ روزسرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں شہید کشمیری حریت قائد کے گھرپر چھاپہ مارا ۔ پولیس اہلکاروں نے سید علی گیلانی کے کمرے کی خاص طور پر تلاشی لی اور کمرے میں موجود انکی کتب اور اہم دستاویزات ضبط کر لیں۔

دریں اثنا پولیس نے حید پورہ مومن آباد میں واقع تحریک حریت جموں وکشمیر کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا ۔ پولیس دفتر کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوئی اور تلاشی لی۔ پولیس نے دفتر میں موجود اہم دستاویزت ضبط کر لیں۔ دونوں چھاپوں کی قیادت بڈگام تھانے کے ایس ایچ او نے کی۔

دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس نے سید علی گیلانی شہید کے گھر اور تحریک حریت کے دفتر پر چھاپو ں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بھارتی بوکھلاہٹ قرار دیا اور کہا کہ بھارت نے سید علی گیلانی کو دس برس سے زائد عرصے تک مسلسل گھر میں نظر بند رکھا اور نظر بندی کے دوران ہی وہ شہادت کا رتبہ پا گئے ،ان کے گھر پر چھاپہ بھارتی بوکھلاہٹ کا واضح عکاس ہے۔

جموں وکشمیر تحریک حریت، جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، جموں وکشمیر مسلم لیگ اور کشمیر تحریک خواتین نے بھی اپنے بیانات میں سید علی گیلانی شہید کے گھر اور تحریک حریت کے دفتر پر چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے بھارت صرف اور صرف فوجی طاقت کے بل پر جموں وکشمیر پر قابض ہے اور وہ علاقے میں ایک ہاری ہوئی لڑائی لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری سید علی گیلانی اوردیگر لاکھوں شہداءکے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

یاد رہے کہ بھارت نے تحریک حریت جموں وکشمیر کو ایک ممنوعہ جماعت قرار دے رکھا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان اور تاجکستان مشترکہ کمیشن کا اجلاس،مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور تاجکستان کے توانائی اور آبی وسائل کے وزیر جیم اے ڈیلتر کی مشترکہ صدارت میں اجلاس کی میزبانی وزارت اقتصادی امور کی جانب سے کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور تاجکستان مشترکہ کمیشن کا اجلاس،مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور تاجکستان نے آج اسلام آبادمیں ساتویں پاکستان تاجکستان مشترکہ کمیشن کے اختتامی اجلاس میں مفاہمت کی دو یادداشتوں پر دستخط کیے۔

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور تاجکستان کے توانائی اور آبی وسائل کے وزیر جیم اے ڈیلتر کی مشترکہ صدارت میں اجلاس کی میزبانی وزارت اقتصادی امور کی جانب سے کی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے تجارت میں اضافے‘ رکاوٹیں دور کرنے اور تاجکستان پاکستان راہداری تجارت معاہدے کے تحت ٹرانزٹ ٹریڈ کے بارے میں ایک مشترکہ رابطہ کمیٹی کے قیام کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ کاسا1000 توانائی منصوبہ جلد مکمل ہوگا جس سے دنوں ممالک بھرپور انداز میں مستفید ہوں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تاجکستان کے توانائی ار آبی وسائل کے وزیرجیم اے ڈیلتر نے  دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص توانائی‘ تجارت‘ زراعت ‘ تعلیم اور صنعت کے شعبوں میں تعاون اور باہمی فائد ے کے لئے وسیع مواقع کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ اور معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کے تاجکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll