پاکستان

اقلیتوں کے حقوق کیلئے قومی کمیشن جلد قائم کیا جائے گا، وزیر قانون

پاکستان کا آئین واضح طور پر کہتا ہے کہ پاکستان ہم سب کا ہے جبکہ ہماری شناخت اور فخر پاکستانی ہونے میں مضمر ہے۔وفاقی وزیر نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہاربھی کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 19 دن قبل پر دسمبر 7 2024، 6:10 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اقلیتوں کے حقوق کیلئے قومی کمیشن جلد قائم کیا جائے گا، وزیر قانون

وزیر قانون و انصاف اور انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کیلئے قومی کمیشن جلد قائم کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں کرسمس کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن کا مسودہ پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی سے اقلیتوں کے نمائندوں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے اور کابینہ کمیٹی نے اس کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کمیشن کو مزید خودمختار بنانے کی خواہاں ہے جو شکایات کے حل کیلئے ایک مؤثر پلیٹ فارم کی خدمات انجام دے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں اقلیتوں اور غیر اقلیتوں کی متوازن نمائندگی یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین واضح طور پر کہتا ہے کہ پاکستان ہم سب کا ہے جبکہ ہماری شناخت اور فخر پاکستانی ہونے میں مضمر ہے۔وفاقی وزیر نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہاربھی کیا۔