Advertisement

 ڈارک چاکلیٹ انسانی جسم کے لیے نہایت مفید ہے ، تحقیق  

دوسری طرف ماہرین نےدیکھاکہ دودھ ملی چاکلیٹ کھانے کا تعلق طویل مدتی وزن کےساتھ تھا جس سےذیابیطس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر دسمبر 7 2024، 5:29 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
 ڈارک چاکلیٹ انسانی جسم کے لیے نہایت مفید ہے ، تحقیق  

نئی تحقیق سےپتہ چلتا ہےکہ ڈارک چاکلیٹ ٹائپ 2 ذیابیطس کےخطرے کوحیرت انگیز طور پر کم کر سکتی ہے۔


تفسیلات کے مطابق حال ہی میں محققین نےپایا ہےکہ جو لوگ ہفتےمیں کم از کم پانچ سرونگ ڈارک چاکلیٹس کھاتےہیں ان میں بلڈ شوگر کےمرض کا خطرہ 21 فیصد کم ہوتا ہے ، ماہرین نےیہ بھی پایاکہ ایک ڈارک چاکلیٹ کی ایک سرونگ نے ذیابیطس کےخطرے میں 3 فیصد کمی فراہم کی۔

دوسری طرف ماہرین نےدیکھاکہ دودھ ملی چاکلیٹ کھانے کا تعلق طویل مدتی وزن کےساتھ تھا جس سےذیابیطس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

بوسٹن میں ہارورڈ ٹی ایچ چان اسکول آف پبلک ہیلتھ کے ڈیپارٹمنٹ آف نیوٹریشن میں ڈاکٹریٹ کےطالب علم بینکائی لیو نےکہاکہ ہمارےنتائج بتاتےہیں کہ تمام چاکلیٹس برابر نہیں ہوتیں۔



Advertisement
Advertisement