کھیل

موقع ملا تو آئی سی سی چیمپیئن ٹرافی میں ٹیم کو کامیابی دلاؤں گا ، فخر زمان

میں اس وقت مکمل فٹ ہوں اسی لیے چیمپیئنز کپ ٹی ٹونٹی کھیل رہا ہوں میں نے اپنے کیریئر کا آغاز ہی چیمپیئن ٹرافی سے کیا تھا،فخرزمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 18 دن قبل پر دسمبر 8 2024، 1:26 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
موقع ملا تو آئی سی سی چیمپیئن ٹرافی میں ٹیم کو کامیابی دلاؤں گا ، فخر زمان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز فخر زمان کا کہنا  ہے کہ اگر ان کو موقع ملا تو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بہترین کارکردگی پیش کرکے ٹیم کو کامیابی دلاؤں گا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپئنز کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ  کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ چیمپئنز کپ ٹی ٹونٹی ایک بہترین ٹورنامنٹ ہے امید ہے آئندہ میچز میں زیادہ شائقین کرکٹ اسٹیڈیم کا رخ کریں گے اور کرکٹ سے لطف اندوز ہوں گے۔

فخر زمان  کا مزید کہنا تھا کہ میں اس وقت مکمل فٹ ہوں اسی لیے چیمپیئنز کپ ٹی ٹونٹی کھیل رہا ہوں میں نے اپنے کیریئر کا آغاز ہی چیمپیئن ٹرافی سے کیا تھا، اور میں اس دفعہ بھی کوشش کروں گا کہ قومی ٹیم کو ٹورنامنٹ جتوانے میں اپنا کردار ادا کروں

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے  فخر زمان کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے نظرانداز کیا گیا ہے ، جبکہ دورہ جنوبی افریقا کیلئے بھی ان کے نام پر غور نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فخر زمان نے اپنے کرئیر کا آغاز 2017 میں ہونی والی چمپینز ٹرافی سے کیا تھا اور پاکستان نے فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت کو فائنل میں 180 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا کر پہلی دفعہ ٹرافی اپنے نام کی تھی۔