- Home
- News
شامی باغیوں کابشار الاسدکی حکومت کے خاتمے کا اعلان، تمام قیدیوں کے لیے عام معافی
دمشق میں صورتحال محفوظ ہے،کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہو گی، باغی تنظیم
شامی باغیوں نے دارالحکومت پر قبضے کے بعد سرکاری ٹی وی پر پہلے ہی خطاب میں تمام قیدیوں کے لیے عام معافی کا اعلان کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق شامی باغیوں نے اپنی فتح کا اعلان سرکاری ٹی وی پر کرتے ہوئے بتایا کہ شام سے بشار الاسد حکومت کے طویل دور کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ باغیوں نے پہلے ہی خطاب میں تمام قیدیوں کے لیے عام معافی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دمشق میں صورتحال محفوظ ہے،کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہو گی۔
عرب میڈیا کے مطابق شامی باغیوں نے آزاد شام کی خود مختاری اور سالمیت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شام میں سیاہ دور کا خاتمہ کرنے کے بعد نیا عہد شروع ہونے جا رہا ہے۔ شام کی تمام سرکاری، غیر سرکاری املاک اور تنصیبات کا تحفظ کیا جائے گا۔
شامی باغی گروپ تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے سابق شامی سرکاری فوج اور عوام کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور سابق حکومت کے فوجی سرکاری اداروں سے دور رہیں۔
ابو محمد الجولانی کا کہنا تھا سرکاری ادارے اس وقت سابق وزیراعظم کی نگرانی میں ہیں، اقتدار کی منتقلی تک سابق وزیراعظم محمد غازی الجلالی حکومتی اداروں کی سربراہی کریں گے۔
ٹیکسز کی وصولی کو بہتر بنانے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا آغاز کر چکے ، وفاقی وزیر خزانہ
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان کے شہریوں کی سلامتی کے لیےافغانستان کے سرحدی علاقوں میں آپریشن کیا، ترجمان دفتر خارجہ
- 27 منٹ قبل
تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
- 4 گھنٹے قبل
غزہ :اسرائیلی فوج کا فلسطینی ٹی وی چینل کی گاڑی پرحملہ، 5 صحافی شہید
- 4 گھنٹے قبل
ملٹری کورٹ نے سانحہ 9 مئی میں ملوث حسان نیازی سمیت مزید 60 مجرموں کو سزائیں سنا دی
- ایک گھنٹہ قبل
خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر کومداحوں بچھڑے 30 برس بیت گئے
- ایک گھنٹہ قبل