علاقائی

سوات: گیس سلنڈر پھٹنے سے دو بھائی جاں بحق

کراچی کے علاقے گبول ٹاون شفیق کالونی گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے باعث پانچ افراد زخمی ہوگئے،پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ 19 days ago پر Dec 8th 2024, 1:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سوات: گیس سلنڈر پھٹنے سے دو بھائی جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو بھائی جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ ایک کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گیس سلینڈر پھٹنے کا واقعہ سوات پولیس اسٹیشن رحیم آباد کے حدود تندوڈاگ میں پیش آیا، جہاں بارہ سالہ سمیع اللہ ،چار سالہ سلیمان دونوں بھائی جاں بحق اور ایک بچہ طفیل شدید زخمی ہے زخمی کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے گبول ٹاون شفیق کالونی گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے باعث پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 2 منزلہ عمارت میں خستہ حال سوئی گیس کی گیس لائن موجود تھی،اور قریب ہی الیکٹرک تاریں تھی جس سے شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکہ ہوا۔

پولیس ذرائع  نے مزید بتایا کہ دھماکے میں آگ سے جھلس کر ایک شخص شدید زخمی ہوا، دھماکے کے نتیجے میں مکان کا ملبہ دوسرے گھر پر گرا، جبکہ دھماکے کے باعث ملبے تلے دب کر چار افراد زخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔