جی این این سوشل

علاقائی

پنجاب میں ڈینگی وائرس بھی سر اُٹھانے لگا

لاہور : ملک میں جاری کورونا کے دوران پنجاب میں ڈینگی وبا بھی ایک بار پھر سراُٹھانے لگی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب میں ڈینگی وائرس  بھی  سر اُٹھانے لگا
پنجاب میں ڈینگی وائرس بھی سر اُٹھانے لگا

جی این این کے مطابق پنجاب میں کورونا کے بعد ڈینگی کی وبا بھی سر اٹھانے لگی ،   محکمہ  صحت پنجاب  نے تصدیق کی  ہے کہ پنجاب میں ڈینگی سے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور اور جھنگ میں ایک ایک مریض رپورٹ  ہوا ہے ۔24 گھنٹوں کے دوران  لاہور میں ڈینگی  کے 45 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے  ہیں ۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 23 کیسز سامنے آئے ہیں،  لاہور میں گزشتہ روز  549 مقامات سے لاروا پایا گیا جسے تلف کردیا گیا ہے۔

2019 میں پاکستا ن  میں ڈینگی کے 50ہزار سے زائد کیسز  کی تصدیق ہوئی   تھی ۔

پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈینگی 1994 میں پھیلا جس کے بعد سے اب تک متعدد مرتبہ وبائی مرض کا پھیلاؤ سامنے آچکا ہے، گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران پاکستان میں 2 مرتبہ ڈینگی کا مرض خطرناک حد تک پھیل گیا تھا۔

سال 2005 میں کراچی میں ڈینگی کے 6 ہزار کیسز سامنے آئے تھے اور 52 اموات ہوئیں جبکہ 2011 میں لاہور میں 21 ہزار افراد ڈینگی سے متاثرہ ہوئے جبکہ 350 افراد اس بیماری کے سبب  انتقال کر  گئے۔سال 2011 سے 2014 کے دوران ملک بھی کی لیبارٹریز میں ڈینگی کے 48 ہزار کیسز کی تصدیق کی گئی۔

خیال رہے کہ ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والی ایک بیماری ہے جس کے نتیجے میں مریض کے پلیلیٹس میں کمی واقع ہوجاتی ہے اور مریض میں خون جمنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے جس کے باعث پلیٹلیٹس لگانے پڑتے ہیں۔ اگر ڈینگی کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو ڈینگی بخار سے زندگی کو خطرہ بھی لاحق ہوسکتا ہے اور اس کے نتیجے میں خون بہنے، پلیٹلیٹس میں کمی اور خون کے خلیات ضائع ہونے لگتے ہیں یا بلڈ پریشر خطرناک حد تک گر جاتا ہے۔

علاقائی

پنجاب حکومت نے دہشتگردی کے پیش نظر میانوالی میں دفعہ 144 نافذ کر دی

میانوالی میں آج سے ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے اوراحتجاج پر 7 اکتوبر تک پابندی ہو گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت نے دہشتگردی کے پیش نظر میانوالی میں دفعہ 144 نافذ کر دی

پنجاب حکومت نے دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر میانوالی میں 7 دن کیلئے دفعہ 144 کر دی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میانوالی میں آج سے ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے اوراحتجاج پر 7 اکتوبر تک پابندی ہو گی۔

ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، میانوالی میں رینجرز کی 2 کمپنیاں یکم سے 3 اکتوبر تک تعینات ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی، سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشتگردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ترک صدر کا عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کے خلاف طاقت کے استعمال کا مطالبہ

اگر سلامتی کونسل اسرائیل کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوتی تو جنرل اسمبلی کو طاقت کے استعمال کی سفارش کرنی چاہیے، رجب طیب اردوان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترک صدر کا عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر  اسرائیل کے خلاف طاقت کے استعمال کا مطالبہ

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ سے غزہ اور لبنان میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری رکھنے کی صورت میں اسرائیل کے خلاف طاقت کے استعمال کا مطالبہ کردیا۔

انقرہ میں کابینہ اجلاس کے بعد بات چیت کرتے ہوئےترک صدر نے کہا کہ اگر سکیورٹی کونسل اسرائیل کو غزہ اور لبنان پر حملوں سے باز رکھنے میں ناکام ہوتی ہے تو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی 1950 میں منظور کی گئی قرارداد کے تحت اسرائیل کیخلاف طاقت کے استعمال کی تجویز پیش کرے۔

 صدر اردوان نے کہا کہ اگر سکیورٹی کونسل اسرائیل کو روکنے کیلئے مضبوط ارادے کا اظہار کرنے میں ناکام رہتی ہے تو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے طاقت کے استعمال کی تجویز پیش کرے جس طرح 1950 میں ’Uniting for Peace resolution‘ کے تحت کیا گیا تھا۔

صدر اردوان کا کہنا تھا کہ مسلمان ممالک کی جانب سے اسرائیل کے خلاف مضبوط مؤقف پیش کرنے میں ناکامی بھی افسوسناک ہے، انہیں جنگ بندی کیلئے اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کیلئے معاشی، سفارتی اور سیاسی نوعیت کے سخت اقدامات کرنے چاہئیں۔

یاد رہے کہ نیٹو اتحادی ترکیہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے خلاف غزہ میں تباہ کن حملوں اور لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے خلاف کھولے گئے محاذ پر اسرائیل کی کھلی مذمت کرتا رہا ہے۔

ترکیہ غزہ جنگ کے بعد  اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کرنےکے علاوہ عالمی عدالت میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمے میں فریق بننے کیلئے درخواست بھی دے چکا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق اگر سکیورٹی کونسل کے پانچ مستقل ارکان برطانیہ، چین، فرانس، روس اور امریکا کسی معاملے پر اتفاق نہیں کرپاتے، اور اختلاف کے باعث عالمی امن برقرار رکھنے میں ناکام ہوتے ہیں تو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اس معاملے میں مداخلت کرسکتی ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ سکیورٹی کونسل اقوام متحدہ کا واحد ادارہ ہے جو عام طور پر پابندیاں لگانے  یا طاقت کے استعمال جیسے فیصلے کرنے اور انہیں قانونی طور پر لاگو کرنے کا  اختیار رکھتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کا جنگی جنون کم نہ ہوا، لبنان پر زمینی جنگ مسلط کر دی

اسرائیل نے شدید فضائی حملوں کے ساتھ ٹینکوں اور توپ خانے سے لبنان پر حملہ کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کا جنگی جنون کم نہ ہوا، لبنان پر زمینی جنگ مسلط کر دی

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی آپریشن شروع کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے شدید فضائی حملوں کے ساتھ ٹینکوں اور توپ خانے سے لبنان پر حملہ کردیا جس کے باعث لبنانی فوج سرحد سے 5 کلو میٹر پیچھے ہٹ گئی۔

ادھر حزب اللہ کا کہنا ہےکہ سرحدی قصبوں میں اسرائیلی فوج کو نشانہ بنا رہے ہیں، راکٹوں سے اسرائیلی اڈوں پر بھی حملے کیے گئے جب کہ  بیروت ائیرپورٹ کے قریب اسرائیل نے حملہ کیا اور سیدون شہر میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ کو بھی نشانہ بنایا۔

اسرائیلی میڈیا نے مزید بتایا کہ لبنان میں زمینی کارروائی 2006ء کی جنگ سے چھوٹی ہوگی جس کا مقصد اسرائیل کی سرحد کے ساتھ حزب اللہ کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان پر پیر کو اسرائیلی فضائی حملوں میں 95 شہری شہید اور 172 زخمی ہوئے۔ حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے طویل زمینی جنگ کے لیے تیار ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکا نے لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے محدود جنگ چھیڑنے کی تصدیق کر دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll