جی این این سوشل

پاکستان

300 سے زائد پاکستانی شام سے بحفاظت پاکستان پہنچ گئے،ترجمان دفتر خارجہ

شام کی خودمختاری اور سالمیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

300 سے زائد پاکستانی شام سے بحفاظت پاکستان پہنچ گئے،ترجمان دفتر خارجہ
300 سے زائد پاکستانی شام سے بحفاظت پاکستان پہنچ گئے،ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ شام میں تمام پاکستانیوں کو معاونت فراہم کرنے میں مصروف ہے اوراب تک 300 سے زائد پاکستانی شام سے محفوظ طریقے سے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

 ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان شام کی خودمختاری اور سالمیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،

پریس بریفنگ میں ترجمان نے کہا  کہ پاکستان کو شام میں اسرائیلی جارحیت پر تشویش ہے، اسرائیل کی جانب سے حملوں میں شام کے آبادیوں کو تباہ کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام میں اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 225 کے مطابق کثیرالقومیتی اور سب کی شمولیت سے نظام بننا چاہیے اور کسی بیرونی قوت کو شامی لوگوں کا مستقبل طے کرنے کا حق نہیں ہونا چاہیے۔

غزہ کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے پاس قرار داد کی حمایت کرتا ہے اور غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان قاہرہ میں ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کرے گا، اس سے قبل پاکستان ڈی ایٹ وزارتی اجلاس میں شرکت کرے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ افغان خلیل الرحمٰن حقانی کی وفات پر وزیراعظم اور نائب وزیراعظم نے دکھ کا اظہار کیا ہے، ہم دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں،

 انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتا ہے، پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ 

تفریح

اداکارہ مریم نفیس نے کس کے گھر جانے سے انکار کیا؟

اگر مجھے اپنے دادا کی فیملی میں سے کسی کے گھر نہیں جانا تو وہ میری پھپھو کا گھر ہے، مریم نفیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اداکارہ مریم نفیس نے کس کے گھر جانے سے انکار کیا؟

پاکستان کی نامور اداکارہ مریم نفیس نے اپنی پھپھو سے ناخوشگوار تعلقات کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر میں کسی کے گھر جانے سے انکار  کروں تو وہ میری پھوپھو کا گھر ہے۔

اداکارہ نے حال  ہی میں دنانیر مبین کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ہنسی مذاق کے ساتھ ساتھ دلچسپ گفتگو بھی کی۔

میزبان نے اداکارہ سے دادا کی فیملی سے متعلق سوال پوچھا جس پر مریم نفیس نے پھپھو سے ناخوشگوار تعلقات کا اظہار کیا۔

مریم نفیس نے کہا کہ اگر مجھے اپنے دادا کی فیملی میں سے کسی کے گھر نہیں جانا تو وہ میری پھپھو کا گھر ہے، اداکارہ نے مزید کہا کہ لوگوں کی پھپھو اچھی ہوتی ہوں گی لیکن مجھے پھپھو کے گھر نہیں جانا اور مجھے ان کے ساتھ کسی بھی مسائل کو حل نہیں کرنا کیونکہ وہ ٹوکسک(toxic) ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو رکن قومی اسمبلی کے عہدے پر بحال کردیا

عدالتی حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے عادل خان بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو رکن قومی اسمبلی کے عہدے پر بحال کردیا

سپریم کورٹ نے عادل بازٸی کو رکن قومی اسمبلی کے عہدے پر بحال کردیا ہے۔ عدالتی حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے عادل خان بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

سپریم کورٹ میں عادل بازئی کو قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کئے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے طریقہ کار پر سوالاءت اٹھا دیئے۔

جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ عادل بازئی کیس میں حقائق جانچنے کیلئے کمیشن نے کیا انکوائری کی؟

جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے کہ بس بڑے صاحب کا خط آگیا تو بندے کو ڈی سیٹ کردو یہ نہیں ہو سکتا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ایک حلقے کے عوام کو ڈس فرنچائز کرنے کا پیمانہ تو سخت ہونا چاہیئے۔

عادل بازئی کے وکیل سردار تیمور نے کہا کہ ایک دن معاملہ الیکشن کمیشن پہنچا اگلے دن کارروائی شروع کر دی گئی، ہم بلوچستان ہائیکورٹ گئے کہ ہمیں متعلقہ دستاویزات تو دیں، ہم نے کہا جو ن لیگ سے وابستگی کو بیان حلفی بتایا جا رہا ہے وہ تو ہمیں دیں جس پر جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہہ دیا وہ دستاویز تو سیکرٹ ہے۔

عدالت نے ڈی جی لاء الیکشن کمیشن کو روسٹرم پر بلایا، جسٹس عائشہ ملک نے ڈی جی لاء کو کہا کہ آپ کے پاس دو بیان حلفی آئے تھے، ایک جیتنے والا کہہ رہا ہے میرا ہے دوسرا وہ کہتا ہے میرا نہیں، آپ نے کس اختیار کے تحت بغیر انکوائری ایک بیان حلفی کو درست مان لیا؟ کیا الیکشن کمیشن یہ کہہ سکتا ہے کہ بس ایک بیان حلفی پسند نہیں آیا دوسرا آگیا؟

الیکشن کمیشن عادل بازٸی کو ڈی سیٹ کرنے کے بارے میں سپریم کورٹ کو مطمٸن نہ کر سکا، جس پر سپریم کورٹ نے عادل بازئی کی الیکشن کمیشن کے خلاف اپیل منظور کر لی۔ عدالت نے این اے 262 کوٸٹہ سے عادل بازٸی کو ڈی سیٹ کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رکن قومی اسمبلی کے عہدے پر بحال کردیا۔

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے عادل خان بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 262 سے عادل بازئی کا ڈی سیٹ نوٹی فیکشن سپریم کورٹ کا حتمی فیصلہ آنے تک معطل کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کو مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کی درخواست پر آرٹیکل 63 اے کے تحت ڈی سیٹ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

سونے کی فی تو لہ قیمت میں2300 روپے کا ا ضافہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

عالمی و مقامی صرافہ بازاروں میں آج پھر سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 24 گرام  سونے کی نئی  قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 800 ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1971 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس  کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 455 روپے  ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں23 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس سونے کی نئی قیمت  2716 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 3100 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے ہو گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll