کھیل
ویمنز انڈر19 ایشیا کپ:نیپال نے پاکستان کو شکست دے ایشیا کپ کی دوڑ سے باہر کر دیا
کپتان پوجا مہاتو نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی
کوالالمپور:نیپال نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر اے سی سی انڈر 19 ویمنز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے دیے گئے 105 رنز کے ہدف کے تعاقب کرتے ہوئے19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
،نیپال کی جانب سے کپتان پوجا مہاتو نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جس میں تین چوکے شامل تھے۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ خان اور قرۃ العین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 104 رنز بنائے۔ اوپنر اور وکٹ کیپر بلے باز کومل خان نے سب سے زیادہ 43 گیندوں پر 38 رنز بنائے جس میں دو چوکے شامل تھے۔ پانچویں نمبر پر بلے بازی کے لیے آنے والی ماہم انیس دیگر قابل ذکر شراکت دار تھیں، جنہوں نے 38 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 29 رنز بنائے۔
نیپال کی جانب سے مہاتو نے 27 رن پر دو وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ پاکستان بھارت اور نیپال سے شکست کے بعد اگلے مرحلے کی دوڑ سے باہرہو چکا ہے، اس سے قبل بھارت نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دی تھی، پاکستان اپنا اگلا گروپ میچ بدھ کو کھیلے گا۔
دنیا
کانگریسی رہنما پریانکا گاندھی کی ’’فلسطینی بیگ‘‘ کے ساتھ پارلیمنٹ آمد، بی جے پی کو مرچیں لگ گئیں
پریانکا گاندھی نے غزہ میں جاری اسرائیلی حکومت کی بربریت پر وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر سخت تنقید کی
نئی دہلی: بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی پیر کے روز فلسطینی ہینڈ بیگ کے ساتھ پارلیمنٹ میں داخل ہوئیں، جس پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتہ پارٹی (بے جی پی ) کو مرچیں لگ گئیں۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کھل کر غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں اور فلسطینی عوام کی حمایت کا اظہار کر رہی ہیں۔
نئی دہلی میں فلسطینی سفارت خانے کے چارج ڈی افیئرز عابد الرازگ ابو جزر نے پرینکا گاندھی واڈرا سے ملاقات کی اور انہیں کیرالہ کے وایناڈ حلقہ سے انتخاب جیتنے پر مبارکباد دی۔
دوسری جانب بی جے پی لیڈر سمبت پاترا نے پریانکا گاندھی کی وائرل تصویر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی خاندان ہمیشہ دوسروں کو خوش کرنے کی کوشش کرتا ہے، چاہے اس کا مطلب ملک کے مفادات کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جون میں پریانکا گاندھی نے غزہ میں جاری اسرائیلی حکومت کی بربریت پر وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر سخت تنقید کی تھی،انہوں نے کہا کہ غزہ کے معصوم لوگوں بشمول بچوں، خاندانوں اور کارکنوں کے لیے صرف بولنا ہی کافی نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں خوفناک تشدد اور قتل و غارت پر مزید سخت کارروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے۔
پاکستان
علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل آمد ، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوسکی
اجازت نہ ملنے کے باعث وہ ملاقات کئے بغیر اڈیالہ جیل سے واپس چلے گئے
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے اڈیالہ جیل اجازت نہیں پہنچے تا ہم اجازت نہ ملنے کے باعث وہ ملاقات کئے بغیر اڈیالہ جیل سے واپس چلے گئے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچے تاہم علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر روک دیا گیا۔
بعد ازاں جیل عملے نے علی امین کو آگاہ کیا کہ ابھی ملاقات سےمتعلق کوئی اطلاع نہیں جس کے بعد وزیراعلیٰ کے پی پروٹوکول کے ہمراہ اڈیالا جیل سے گورکھ پور کی طرف روانہ ہوگئے۔
پاکستان
جی ایچ کیو حملہ کیس میں شریں مزاری سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد
عدالت نے شیریں مزاری، راشد حفیظ، منیر، خادم حسین کھوکھر، ذاکر اللہ، عظیم اللہ، طاہر صادق، مہر جاوید، چودھری آصف سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کی
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری مزید 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی،اس دوران اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نوید ملک اور ظہیر شاہ عدالت میں ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔
اس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل سے خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔
اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی، عدالت نے شیریں مزاری، راشد حفیظ، منیر، خادم حسین کھوکھر، ذاکر اللہ، عظیم اللہ، طاہر صادق، مہر جاوید، چودھری آصف سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کی ۔
جبکہ ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی، اجمل صابر اور سکندر زیب پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، کیس میں کل 98 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔
مسلسل غیر حاضر رہنے والے 23 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے نوٹس جاری کر دیا، علی امین گنڈاپور سمیت 23 ملزمان کے ناقابل ضمانٹ وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں، بعدازاں راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی پر پہلے ہی فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔
-
علاقائی 7 گھنٹے پہلے
ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط
-
کھیل ایک دن پہلے
محمد عامر اور عماد وسیم کے بعد ایک او ر کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کرگئے
-
تجارت 4 گھنٹے پہلے
پاکستان اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کر دی
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
علاقائی 5 گھنٹے پہلے
خیبر پختونخواحکومت نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
پاک فوج کے خلاف کیا گیا ایک اور جھوٹا پراپیگنڈہ بے نقاب