صحت
ضلع کرم: راستوں کی بندش اور ادویات کی قلت ہونے سے 2 ماہ میں 29 بچے انتقال کرگئے
راستوں کی بندش کے باعث ضلع میں اشیائے خورونوش، پیٹرول،گیس اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے پاراچنار میںراستوں کی بندش اور بروقت علاج نہ ملنے کی وجہ سے دو ماہ میں 29 بچے انتقال کر گئے
کرم کے ڈپٹی کمشنر جاویداللہ کے مطابق ضلع میں امن ومان کی صورتحال سے متعلق قائم کیے جانے والا گرینڈ جرگہ آج دوبارہ شروع ہوگا۔
دوسری جانب ضلع کرم کی مرکزی شاہراہ پشاور پاراچنار سمیت آمدورفت کے راستے گزشتہ 70 دنوں سے بند ہیں، راستوں کی بندش کے باعث ضلع میں اشیائے خورونوش، پیٹرول،گیس اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پاراچنار ڈاکٹر سید میر حسن جان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یکم اکتوبر سے اب تک پاراچنار اسپتال میں علاج نہ ملنے اور سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے 29 بچے دم توڑ گئے ہیں، انہوں نے ادویات اور آپریشن کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے دیگر اموات کی تعداد نہیں بتائی۔
تاہم ایم ایس سید میر حسن جان کا کہنا تھاکہ ادویات اور علاج معالجے سمیت آپریشن کی سہولیات نہ ہونے سے 29 بچوں کے علاوہ دیگر افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر ہنگامی بنیادوں پر اسپتال کے لیے ادویات اور دیگر سہولیات فراہم نہ کی گئیں تو بحرانی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ 21 نومبر کو ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پرہونے والی فائرنگ کے بعد قبائل کے درمیان تصادم کی جھڑپیں شروع ہو گئیں تھی جس کے نتیجے میں 133 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے اور 200 سے کے قریب زخمی ہوئے تھے جس کے بعد تاحال راستے بند ہیں جب کہ امن و امان کے حوالے سے قائم کیا گیا جرگہ گزشتہ بیٹھک میں کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا تھا۔
کھیل
پہلا ون ڈے: جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
ون ڈے میں ہمارا اچھا ردھم ہے اس کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، محمد رضوان
پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پارل میں ہونیوالے پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں میں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ون ڈے میں ہمارا اچھا ردھم ہے اس کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب جنوبی افریقا کے ٹی 20 سیریز نہ کھیلنے والے اہم پلیئرز ون ڈے ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے پہلے ایک روزہ میچ کے لیے پلئینگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا آنے سے قبل عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز جیتی تھی۔
عالمی وملکی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تیسرے روزمزید کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار ایک سو روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعدفی تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1800 روپے کمی ہوئی ہے جس سے دس گرام سونا 2 لاکھ 35 ہزار 682 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 21 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونا 2637 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے جبکہ اس سے ایک روز قبل سونے کی قیمت میں 5 ہزار روپے کی کم ہوئی تھی۔
پاکستان
پشاور ہائیکورٹ نے 16 جنوری تک علی امین گنڈا پور کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی
رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد میں 32 اور پنجاب میں 33 مقدمات درج ہیں
پشاورہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو 16 جنوری تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی۔
رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد میں 32 اور پنجاب میں 33 مقدمات درج ہیں۔
عدالت نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو 16 جنوری تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی بھی ہدایت کر دی۔
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کر دی
-
علاقائی 2 دن پہلے
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کرگئے
-
تفریح 2 دن پہلے
معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کوگرفتار کرلیا گیا، مگر کیوں؟
-
کھیل 2 دن پہلے
محمد عامر اور عماد وسیم کے بعد ایک او ر کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی
-
علاقائی ایک دن پہلے
ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
خیبر پختونخواحکومت نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاک فوج کے خلاف کیا گیا ایک اور جھوٹا پراپیگنڈہ بے نقاب