Advertisement

کراچی ائیرپورٹ پر عمرے کی آڑ میں گداگری کے لیے جانے والے 4 مسافر گرفتار

امیگریشن کلیرینس کے دوران ملزمان کو مشکوک پایا گیا، ایف آئی اے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Dec 19th 2024, 7:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی ائیرپورٹ پر عمرے کی آڑ میں گداگری  کے لیے  جانے والے 4 مسافر گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر عمرے کی آڑ میں گداگری کے لیے سعودی عرب جانے والے 4 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کی، اس دوران عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 4 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں ثنااللہ ، فیض محمد ، گل حسن اور لعل محمد شامل ہیں، ملزمان عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔ملزمان کا تعلق جعفر آباد، نصیر آباد، قمبر شہداد کوٹ اور رحیم یار خان کے مختلف علاقوں سے ہے، امیگریشن کلیرینس کے دوران ملزمان کو مشکوک پایا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان سعودی عرب گداگری کے غرض سے جا رہے تھے، گرفتار ملزمان عمرہ ادا کرنے کی بنیادی طریقہ کار سے مکمل طور پر نا واقف تھے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان رہائش اور ہوٹل بکنگ کے حوالے سے کسی قسم کی دستاویزات دینے میں ناکام رہے جب کہ ملزمان کے پاس سفری اخراجات کے لیے کسی قسم کی رقوم نہ تھی۔گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایف آئی اے نے ملتان ایئرپورٹ سے بھیک مشن پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے 7 خواتین سمیت 9 مسافروں کو طیار سے آف لوڈ کردیا تھا۔

Advertisement
افواج پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کی صورت میں قوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا: ڈی جی آئی ایس پی آر

افواج پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کی صورت میں قوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 hours ago
جنگ بندی قبول کرتے ہی مودی حکومت کی  شرائط سےراہ فرار شروع

جنگ بندی قبول کرتے ہی مودی حکومت کی شرائط سےراہ فرار شروع

  • 11 hours ago
اداکار احسن خان، اداکارہ صاحبہ، ثنا، ڈرامہ رائٹر ڈائریکٹر عاصمہ بٹ کا پاکستانی  بہادر سپوتوں کو خراج تحسین 

اداکار احسن خان، اداکارہ صاحبہ، ثنا، ڈرامہ رائٹر ڈائریکٹر عاصمہ بٹ کا پاکستانی بہادر سپوتوں کو خراج تحسین 

  • 11 hours ago
ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا ہائی پروفائل واقعہ ہے ، یورپی ویب سائٹ

ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا ہائی پروفائل واقعہ ہے ، یورپی ویب سائٹ

  • 5 hours ago
پاکستان نے امریکی صدر  کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم

پاکستان نے امریکی صدر کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم

  • 13 hours ago
پاک بھارت سیز فائر کے بعد پنجاب میں تعلیمی ادارے کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے

پاک بھارت سیز فائر کے بعد پنجاب میں تعلیمی ادارے کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے

  • 6 hours ago
سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر  84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

  • 11 hours ago
بھارتی جارحیت سے شیخ زاید ائیرپورٹ  پر کتنا نقصان ہوا؟

بھارتی جارحیت سے شیخ زاید ائیرپورٹ پر کتنا نقصان ہوا؟

  • 4 hours ago
پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر بھارت حیرت زدہ ہوا ہے : دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک

پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر بھارت حیرت زدہ ہوا ہے : دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک

  • 11 hours ago
ڈی جی آئی ایس پی آرنے  بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابلِ تردید شواہد سے پردہ اٹھا دیا

ڈی جی آئی ایس پی آرنے بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابلِ تردید شواہد سے پردہ اٹھا دیا

  • 13 hours ago
مسئلہ کشمیر پر امریکی  صدر ٹرمپ کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں : وزیر اعظم

مسئلہ کشمیر پر امریکی صدر ٹرمپ کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں : وزیر اعظم

  • 6 hours ago
بھارتی فوج پر وہ بوجھ ڈالا گیا  جس کو اٹھانے کی ان میں سکت ہی نہیں تھی ، سابق پاکستانی جنرل

بھارتی فوج پر وہ بوجھ ڈالا گیا جس کو اٹھانے کی ان میں سکت ہی نہیں تھی ، سابق پاکستانی جنرل

  • 11 hours ago
Advertisement