- Home
- News
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز، انڈیکس میں 1162پوائنٹس کا اضافہ
کاروباری ہفتے کے آخری روز 100انڈیکس 1162پوائنٹس اضافے کے بعد 7 ہزار 437پوائنٹس کی سطح پرٹریڈ ہو رہا ہے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا، ڈالر گزشتہ روز مہنگا ہونے کے بعد سستا ہو گیا۔
کاروبار کے آغاز پر 100انڈیکس میں 1162پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انڈیکس 1لاکھ 7ہزار437پوائنٹس کی سطح پرٹریڈ ہو رہا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی اور 100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس سے زیادہ گرگیا۔ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے مسلسل تیسرے منفی دن 100 انڈیکس 4795 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 274 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دوسری طرف انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے کی کمی ہو گئی، جس کے بعد ڈالر انٹر بینک میں 278روپے30پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 35 پیسے پر بند ہواتھا۔
گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہو کر 279 روپے 34 پیسے پر بند ہواتھا۔
جرمنی: سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی،2 افراد ہلاک ،متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل
آئینی بنچ میں ججز کی شمولیت کا پیمانہ طے ہونا چاہیے، جسٹس منصور علی شاہ کا ایک اور خط
- ایک گھنٹہ قبل
فتنہ الخوارج کی پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 4خارجی ہلاک
- 19 منٹ قبل
9 مئی کے ملزمان کو سزائیں، تاخیر نے سہولت کاروں کے حوصلے بڑھائے ہیں، خواجہ آصف
- 21 منٹ قبل
تیسرے ون ڈے سے قبل جنوبی افریقہ کو ایک اور زور دار جھٹکا، اہم کھلاڑی میچ سے باہر
- ایک گھنٹہ قبل
سرکاری ملازمین کے الاؤنسز پر نظرثانی کے لئے کمیٹی تشکیل
- 9 منٹ قبل