- Home
- News
پاکستان میں رواں سال ایم پاکس کا آٹھواں کیس رپورٹ
مریض کی خطرے سے باہر ہے اور انہیں آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے
پاکستان میں سعودی عرب سے آنے والے ایک مسافر میں ایم پاکس کا سال کا آٹھواں کیس رپورٹ ہوگیا۔
بروز بدھ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترنے والے 30 سالہ مزدور میں بخار اور وائرس کی دیگر علامات ظاہر ہوئیں۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مزدور کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا، جہاں ان میں ایم پاکس کے مثبت کیس کی تصدیق ہوئی۔ اپر دیر، خیبر پختونخوا کے رہائشی مریض کی خطرے سے باہر ہے اور انہیں آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے ان مسافروں سے رابطہ کرنا شروع کر دیا ہے جو مریض کے قریب بیٹھے تھے مزید برآں سعودی عرب کو بھی ان لوگوں کا سراغ لگانے کے لیے مطلع کیا گیا ہے جہاں مزدور رہائش پذیر اور کام کرتا تھا۔
واضح رہے کہ اب تک پاکستان میں ایم پاکس کے تمام کیسز بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں پائے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق اب تک وائرس کی مقامی سطح پر منتقلی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 4 گھنٹے قبل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- ایک گھنٹہ قبل
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 3 گھنٹے قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 3 گھنٹے قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 3 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 4 گھنٹے قبل