- Home
- News
امریکہ کا اعلیٰ سطحی وفد ہیئت التحریر کے رہنماؤں سے ملاقات کیلئے شام پہنچ گیا
وفد نئی شامی قیادت سے شام کے مستقبل کے متعلق ان کے ویژن کے بارے میں جاننے کی کوشش کرے گا،ترجمان
دمشق: امریکہ کا اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل وفدہیئت التحریر کے رہنماؤں سے ملاقات کرنے کے لیے شام پہنچ گیا،
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وفد 3 اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل ہے جو آج شامی دارالحکومت دمشق پہنچا ہے وفد بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹنے والی تنظیم ہیئت التحریر الشام کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہناہے ملاقات کے دوران شام میں اقتدارکی منتقلی سمیت دیگرامورپربات چیت ہوگی،انہوں نے مزید کہا کہ امریکی وفد شامی سول سوسائٹی اور دیگرکمیونٹیز کے ارکان سے بھی ملاقات کریگا جبکہ شام میں لاپتہ امریکیوں سے متعلق معلومات بھی حاصل کرنےکے لیے کام کرےگا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وفد نئی شامی قیادت سے شام کے مستقبل کے متعلق ان کے ویژن کے بارے میں جاننے کی کوشش کرے گا اور یہ بھی پوچھے گا کہ امریکا کس طرح شام کی مدد کر سکتا ہے۔
ملک سخت سردی کی لپیٹ میں، کراچی میں بھی درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں آگیا
- 12 منٹ قبل
کرم معاملہ بہت حساس ہے اس پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، وزیر داخلہ
- 16 منٹ قبل
صیہونی فورسز کی غزہ میں تازہ کارروائیوں میں 77 فلسطینی شہید
- ایک گھنٹہ قبل
بھارتی معروف اداکار رام کپور نے 42 کلو وزن کم کرکے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا
- ایک گھنٹہ قبل
ججز کی تعیناتی ، آئینی بینچ میں ججز کی تعداد اور شمولیت کا طریقہ طے ہونا چاہیے، جسٹس منصور کا خط
- 44 منٹ قبل
بشریٰ بی بی نے 9 مئی سمیت احتجاج کے تمام 23 مقدمات میں خود کو سرنڈر کردیا
- ایک گھنٹہ قبل