کھیل

پاکستان سپر لیگ کی  پلیئر ڈرافٹ تقریب گوادر میں ہوگی

ڈرافٹ کی تقریب 11 جنوری 2025 کو منعقد ہوگی

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 گھنٹے قبل پر دسمبر 20 2024، 4:47 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان سپر لیگ کی  پلیئر ڈرافٹ تقریب گوادر میں ہوگی

پاکستان سپر لیگ 10 ویں ایڈیشن کی ڈرافٹس کی تقریب بلوچستان کے ساحلی شہرگوادر میں ہو گی،ڈرافٹ کی تقریب 11 جنوری 2025 کو منعقد ہوگی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ گوادر میں  ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ کی میزبانی کا مقصد شہر کی ثقافتی اور اقتصادی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ گوادر اپنی شاندار ساحلی پٹی اور اسٹریٹجک اہمیت کے ساتھ پاکستان کے معاشی مستقبل کے دل کی حیثیت رکھتا ہے۔

کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق یہ اقدام ایچ بی ایل پی ایس ایل کی رسائی کو پاکستان کے کونے کونے تک پھیلانے اور پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے دکھانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ میں 11 جنوری کو خوبصورت شہر گوادر میں تمام فرنچائزز اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کا خیر مقدم کرنے کا منتظر ہوں۔

اس حوالے سے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ یہ اقدام پی ایس ایل کو پاکستان کے کونے کونے تک پھیلانے کی عکاسی کرتا ہے جبکہ گوادر میں تقریب ہونا پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے دکھانے کے عزم کی عکاسی ہے۔