دنیا

یونان   میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی،8 افراد ہلاک

تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ یونان کے مشرقی جزیرے روڈز کے قریب پیش آیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 14 گھنٹے قبل پر دسمبر 20 2024، 8:30 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
یونان   میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی،8 افراد ہلاک

یونان میں تارکینِ وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک  ہوگئے، 18 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا  رپورٹس کے مطابق تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ یونان کے مشرقی جزیرے روڈز کے قریب پیش آیا۔

یونانی حکام کے مطابق تیز رفتار کشتی بحری جہاز سے بچنے کے لیے خطرناک طریقے سے چل رہی تھی اور توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے الٹ گئی اور تارکین وطن سمندر میں گر گئے۔

یونانی حکام  کا کہنا ہے کہ کشتی میں کُل کتنے افراد تھے اس بارے میں معلومات نہیں ملی،کوسٹ گارڈ جہازوں اور ایک ہیلی کاپٹر پر مشتمل ریسکیو ٹیم کی مدد سے مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کشتی حادثے میں ڈوبے 40 پاکستانیوں کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ادھر ایف آئی اے نے حالیہ یونان کشتی حادثے میں ملوث دو اسمگلرز حماد اور خاور کو گرفتار کر لیا،ان اسمگلرز نے چار افراد کو غیر قانونی طور پر اٹلی بھجوانے کے لیے 88 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔