- Home
- News
کرم کو اسلحے سے پاک اور بنکرز کو مسمار کرکے خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جائے گا، بیرسٹر سیف
امن معاہدہ کے بعد معمولات زندگی بحال ہو جائیں گے،مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا
خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ضلع کرم کو اسلحے سے پاک اور بنکرز کو مسمار کیے جانے کے بعد خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جائے گا۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والے اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں کرم کو اسلحے سے پاک کیا جائے گا، بنکرز کی مسماری بھی یقینی بنائی جائے گی تاکہ خطے میں پائیدار امن ہو۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے عوامی مسائل کا حکومت کو بخوبی ادراک ہے، امن معاہدہ کے بعد معمولات زندگی بحال ہو جائیں گے، بنکرز کی مکمل مسماری اور اسلحہ جمع کرانے کے بعد راستوں کو مکمل طور پر کھول دیا جائےگا۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت کرم میں پائیدار اور دیرپا امن چاہتی ہے، کچھ عناصر کرم میں دیرپا امن کے دشمن ہیں اور سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈے کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام سے درخواست ہے کہ سوشل میڈیا کے پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں، کچھ عناصر صوبائی حکومت کی مخلصانہ کوششوں کو غلط رنگ دے رہے ہیں۔
کرم معاملہ بہت حساس ہے اس پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، وزیر داخلہ
- 2 گھنٹے قبل
سانحہ 9 مئی میں ملوث مجرموں کو سزائیں سنا دی گئیں
- ایک گھنٹہ قبل
ملک سخت سردی کی لپیٹ میں، کراچی میں بھی درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں آگیا
- 2 گھنٹے قبل
صیہونی فورسز کی غزہ میں تازہ کارروائیوں میں 77 فلسطینی شہید
- 2 گھنٹے قبل
ججز کی تعیناتی ، آئینی بینچ میں ججز کی تعداد اور شمولیت کا طریقہ طے ہونا چاہیے، جسٹس منصور کا خط
- 2 گھنٹے قبل
بشریٰ بی بی نے 9 مئی سمیت احتجاج کے تمام 23 مقدمات میں خود کو سرنڈر کردیا
- 2 گھنٹے قبل