کھیل

آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جنوبی افریقی بلےباز ہینرک کلاسن پر جرمانہ عائد

آئی سی سی کے مطابق کلاسن پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا اور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 15 گھنٹے قبل پر دسمبر 20 2024، 8:15 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جنوبی افریقی بلےباز ہینرک کلاسن پر جرمانہ عائد

آئی سی سی  نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی  کرنے پر جنوبی افریقہ کے  بلے بازہینرک کلاسن پر جرمانہ عائد کردیا ۔

پاکستان کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے کلاسن جیسے ہی نسیم شاہ کی گیند پر چھکا مارنے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے تو انہوں نے غصے میں سٹمپ کو لات ماری جس کی وجہ سے ان پر اب آئی سی سی کی جانب سے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق کلاسن پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا اور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔

آئی سی سی کا کہناہے کہ کلاسن کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا، انہوں نے کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز کیپ ٹاؤن میں کھیلےجانے والے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 81 رنز سے ہرا کر تین میچوں  3 میچوں کی ون ڈے سیریز  میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔