پاکستان
- Home
- News
دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے، صدر مملکت
پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہے،آصف زرداری
شائع شدہ 5 hours ago پر Dec 22nd 2024, 12:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
صدر آصف زرداری نے جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہے، دہشتگرد ملک و قوم اور انسانیت کے دشمن ہیں۔
صدر مملکت نے حملے میں 16 بہادر جوانوں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور صبر جمیل کی دعا کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خوارج کے حملے میں 16 جوان شہید ہو گئے تھے۔
جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
- ایک گھنٹہ قبل
کل کی ملاقات میں حکومتی سنجیدگی کا اندازہ ہوجائےگا،شیخ وقاض اکرم
- ایک گھنٹہ قبل
حکومت سے مذاکرات کے لیے پی ٹی آئی نے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کرلیا
- ایک گھنٹہ قبل
تیسرا ون ڈے : جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 9 منٹ قبل
ملک کو پولیو وائرس فری بنانے کیلئے پشاور کی ضلعی انتظامیہ کا بڑا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل
مسلم لیگ ن سندھ کے سینئر نائب صدر کی پیپلزپارٹی میں شمولیت
- ایک گھنٹہ قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات