مقابلے کے دوران 2 اغوا کار فرار بھی ہوئے جن کی تلاش جاری ہے، پولیس


کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں پولیس سے مقابلے میں 2 اغوا کار ہلاک ہوگئے جبکہ شہری کو بازیاب کرا لیا گیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق مقابلے کے دوران 2 اغوا کار فرار بھی ہوئے جن کی تلاش جاری ہے جبکہ ہلاک ملزمان سے گاڑی، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کا ایک ساتھی رکشہ ڈرائیور ہے جو ٹارگٹ کی نشاندہی کرتا تھا، ملزمان نے 3مہینے قبل بھی شارع فیصل سے بزنس مین کو اغوا کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ آج صبح مقابلےمیں دواغواکارمارےگئے جن کی شناخت عقیل اور اعجاز کے ناموں سے ہوئی ہے، ہلاک آغوا کاروں نےگزشتہ روز شہری کوڈیفنس خیابان اتحادسےاغواکیاتھا۔مغوی بزرگ نذیر احمد کو گزشتہ روز ان کے گھر خیابان اتحاد کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا، مغوی فجر کی نماز کی ادائیگی کے لیے گھر سے باہر آئے اور گاڑی میں اپنے نواسے کا انتظار کر رہے تھے۔
اسد رضا کا بتانا ہے کہ کار سوار 4 اغوا کار مغوی کو اسلحے کے زور پر لے گئے، مغوی کا نواسا آیا تو اس کو نانا گاڑی میں نہیں ملے، مغوی کے نواسے نے سی سی ٹی وی چیک کی تو نانا کے اغوا کا پتہ چلا، جس کے بعد اس نے پولیس کو اطلاع دی اور واقعے کا مقدمہ ساحل تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزمان شہری کواغواکر کے سکھر میں کچے کے علاقےمیں لے جانا چاہتے تھے، ملزمان کا شہری کو اغوا کرنے کے بعد تاوان کے لیے فون کرنےکاپلان تھا۔

قومی ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے نئے سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا اعلان کردیا
- 20 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر
- 17 گھنٹے قبل

اردو زبان کےمعروف شاعر اور مزاح نگار اِبن اِنشاء کی آج 47 ویں برسی منائی جا رہی ہے
- 19 گھنٹے قبل

ٹرمپ کے ساتھ وہی ہوگا جو فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ ہوا،ایرانی سپریم لیڈر
- 21 منٹ قبل

اگر ملک پر حملہ ہوا تو جواب میں اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
- ایک دن قبل

ایران کا امریکا اور صیہونی حکومت کیخلاف مزاحمت میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں 3 روزہ سوگ کا اعلان
- 14 منٹ قبل

نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تعلیم و تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعظم
- 21 گھنٹے قبل

اسلام آباد: شادی والے گھر میں گیس لیکج دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- ایک دن قبل

آخری ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان نیوی فلوٹیلا کا پورٹ سلطان قابوس کا دورہ،مشترکہ مشق میں حصہ لیا
- 19 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
کاروباری ہفتے پہلے روز ہی سونا کئی ہزار روپے مہنگا ، فی تو لہ کتنے کا ہو گیا؟
- 27 منٹ قبل

امریکی ریاست مسسی سپی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل








.webp&w=3840&q=75)
