- Home
- News
یورپی یونین کا فوجی عدالت کی طرف سے 25 شہریوں کی سزا پر اظہارتشویش
ئی سی سی پی آر کے آرٹیکل 14 کے مطابق ہر شخص کو عدالت میں منصفانہ اور عوامی مقدمے کی سماعت کا حق حاصل ہے، یورپی یونین
یورپی یونین نے پاکستان میں 21 دسمبر کو فوجی عدالت کی طرف سے 25 شہریوں کو سنائی گئی سزا پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کی نظرمیں ان فیصلوں کو ان ذمہ داریوں سے متصادم سمجھا جاتا ہے جو پاکستان نے شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے (ICCPR) کے تحت قبول کیے ہوئے ہیں۔
یورپی یونین نے اس اعلامیے میں واضح کیا کہ آئی سی سی پی آر کے آرٹیکل 14 کے مطابق ہر شخص کو عدالت میں منصفانہ اور عوامی مقدمے کی سماعت کا حق حاصل ہے جو آزاد، غیر جانبدار اور اہل ہو اور اسے مناسب اور مؤثر قانونی نمائندگی کا حق حاصل ہو۔ اسی آرٹیکل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فوجداری مقدمے میں جو بھی فیصلہ دیا گیا ہے اسے عام بھی کیا جائے گا۔
یورپی یونین نے اس اعلامیے میں مزید کہا کہ EU کی جنرلائزڈ اسکیم آف پریفرنسز کے تحت پاکستان سمیت استفادہ کرنے والے ممالک نے رضاکارانہ طور پر 27 بین الاقوامی بنیادی کنونشنز بشمول ICCPR کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاکہ GSP پلس اسٹیٹس سے مستفید ہوتے رہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرمان کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائیں سنائی گئی ہیں۔ مجرمان کو 2 سے 10 سال تک قید بامشقت کی سزائیں سنائی گئیں۔
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- an hour ago
موسمیاتی تبدیلی آنے والی نسلوں کے لیے سب سے بڑاخطرہ ہے، بلاول بھٹو زرداری
- 22 minutes ago
راولا کوٹ:مسافر وین کھائی میں گرنے4 مسافر جاں بحق،3 زخمی
- 35 minutes ago
بنگلہ دیش نے باضابطہ طور پر بھارت سے حسینہ واجدکی حوالگی کا مطالبہ کردیا
- 4 minutes ago
میکسیکو :مسافر برادر طیارہ گر کر تباہ،7 افراد ہلاک
- 44 minutes ago
حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانےکا مطالبہ منظور کر لیا ، اسد قیصر
- 7 minutes ago