- Home
- News
امریکہ میں سزائے موت کے متعدد قیدیوں کی سزا عمر قید میں تبدیل
صدر جو بائیڈن نے 37 وفاقی قیدیوں کی موت کی سزا عمر قید میں تبدیل کی
امریکی صدر جو بائیڈن نے سزائے موت کے 37 قیدیوں کی سزا عمر قید میں تبدیل کر دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن نے 37 وفاقی قیدیوں کی موت کی سزا عمر قید میں تبدیل کی ۔ صدارتی اعلان کے بعد سزائے موت کے منتظر وفاقی قیدیوں کی تعداد 3 رہ گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں میری انتظامیہ کی جانب سے وفاقی پھانسیوں پر عائد پابندی سے مطابقت رکھتی ہیں۔بائیڈن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور اجتماعی قتل کے مجرموں کی سزائے موت برقرار رہے گی۔
امریکی میڈیا کے مطابق بوسٹن میراتھون بم حملہ 2013 کا مجرم جوہر سرنیف کی سزائے موت برقرار ہے۔اس کے علاوہ ساؤتھ کیرولینا میں سیاہ فام چرچ پر حملے کے مجرم ڈائیلان روف کی سزائےموت بھی برقرار رکھی گئی ہے۔
علاوہ ازیں پٹسبرگ میں یہودی عبادت گاہ پر حملے کے مجرم رابرٹ بوورز کی سزائے موت بھی برقرار ہے۔
خالد مقبول صدیقی کی اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات
- 4 گھنٹے قبل
کراچی:کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کے زیر اہتمام کرسمس ڈے کی تقریب
- 4 گھنٹے قبل
قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش کل 25 دسمبر کو عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا
- ایک گھنٹہ قبل
بینک اور دیگر مالیاتی ادارے 25 دسمبر کو بند رہیں گے
- 4 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ : جسٹس منصور علی شاہ کی انتظامی جج کے طور پر اپنی ذمہ داریوں سے معذرت
- 43 منٹ قبل
ترجمان دفترخارجہ کا ملٹری کورٹس کے فیصلوں پراہم بیان
- ایک گھنٹہ قبل