- Home
- News
پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ کو بہتر بنانے کےلئے بڑا اقدام
انٹرنیٹ اسپیڈ کو بہتر بنانے کے لیے جدید کیبل کے ساتھ آج پاکستانی کیبل کو منسلک کیا جائے گا
انٹرنیٹ اسپیڈ کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم پیشرفت کے تحت افریقا سے گزرنے والی 45 ہزار کلومیٹر طویل جدید انٹرنیٹ کیبل کے ساتھ آج پاکستان کی کیبل کو منسلک کر دیا جائے گا۔
آئی ٹی ماہرین کے مطابق یہ کیبل 180 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ تک ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کی گنجائش رکھتی ہے، جس سے سوشل میڈیا ایپس سمیت انٹرنیٹ کی مجموعی اسپیڈ میں نمایاں بہتری آئے گی۔
یہ اقدام ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ کے مسائل پر مسلسل تنقید کی جا رہی ہے۔چند روز قبل وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے بھی اعتراف کیا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار عالمی معیار کے مطابق نہیں ہے۔
انٹرنیٹ اسپیڈ کی کمی پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے بھی سخت تنقید کی تھی۔
رکن اسمبلی شازیہ مری نے حکومت کے ڈیجیٹل نیشن بل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ناقص انٹرنیٹ اسپیڈ کے ساتھ ڈیجیٹل ترقی کے دعوے مضحکہ خیز ہیں۔
جدید کیبل کے منسلک ہونے سے توقع ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کو فروغ ملے گا اور انٹرنیٹ صارفین کے لیے زیادہ تیز اور مستحکم کنیکٹیویٹی فراہم کی جائے گی۔
بینک اور دیگر مالیاتی ادارے 25 دسمبر کو بند رہیں گے
- 4 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ : جسٹس منصور علی شاہ کی انتظامی جج کے طور پر اپنی ذمہ داریوں سے معذرت
- ایک گھنٹہ قبل
کراچی:کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کے زیر اہتمام کرسمس ڈے کی تقریب
- 4 گھنٹے قبل
قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش کل 25 دسمبر کو عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا
- 2 گھنٹے قبل
خالد مقبول صدیقی کی اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات
- 4 گھنٹے قبل
ترجمان دفترخارجہ کا ملٹری کورٹس کے فیصلوں پراہم بیان
- ایک گھنٹہ قبل